خواب میں کمزور ہونا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
ضعیف۔ کمزور۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ضعیف مرتبہ کا نقصان ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا سر ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کا دین کمزور ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی عورت یا خادمہ بیمار ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا دین کمزور ہوا ہے دلیل ہے کہ بے ہودہ باتیں کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی گردن ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ امانت ادا نہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے مرے ہوئے کمزور ہیں۔ دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کمزور ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کا بازو بیمار ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی ماں یا فرزند بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا کلائی بیمار ہو گا دلیل ہے کہ اس کی تدبیر اور رائے بے کار ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پستان ضعیف ہے تو بھی یہی تاویل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ضعیف ہے دلیل ہے کہ اس کی لڑکی بیمار ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کا پیٹ ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کا پشت و پناہ شخص ضعیف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سرین ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں سے کسی بزرگ کا حال برا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ران ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا زانو ضعیف ہے دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
