خواب میں کام سے معطل ہونا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
عزل۔ کام سے معطل ہونا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی بوڑھے کو معطل کیا ہے۔ دلیل ہے کہ بے حرمتی دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ کسی جوان کو معزول کیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کوئی سردار معزول ہوا ہے تو دین کی صلاح پر دلیل ہے اور اگر کسی کام سے معطل کیا ہے تو دلیل ہے کہ برائی سے اپنا ہاتھ روکے گا اور اصلاح کا راستہ اختیار کرے گا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
