خواب میں حمام جانا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
گرمابہ۔ حمام۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حمام غم و اندوہ اور ہونا شادی اور خوشی ہے اور نیم گرم پانی نیک ہے اور سخت گرم پانی برا ہے۔ اگر دیکھے کہ حمام میں گیا اور غسل کیا ہے اور اپنے آپ کو خوب دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ رنج و نکال سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا اور غسل نہیں کیا ہے تو عورتوں کی طرف سے اس کے دل کو غم و اندوہ لاحق ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ حمام میں گیا اور اپنے آپ کو چونا مل کر خوب صاف کیا ہے دلیل ہے کہ خوف سے امن میں ہو گا اور غم سے شاد ہو گا اور بیماری سے شفاء پائے گا اور قرض سے سرخرو ہو گا اور اگر مالدار ہے تو ان فوائد سے محروم رہے گا اور اس کے مال میں بھی نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ چونا ملا ہے اور غسل نہیں کیا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام پورا نہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ حمام میں گیا ہے اور اپنا ہاتھ منہ دھویا اور جسم دھویا ہے اور باہر نکلا ہے دلیل ہے کہ غم سے نکلے گا اور اگر دیکھے کہ گھر یا کوچے کے مقام میں حمام ہے دلیل ہے کہ اس مقام میں بے حیاء عورت ظاہر ہو گی اور اگر دیکھے کہ حمام میں غسل کا محتاج نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا ہے اور قرض دار ہو گا اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا ہے اور اس کا کپڑا چور لے گیا ہے دلیل ہے کہ اس کسی کام کے باعث صاحب خواب غمگین اور رسوا ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حمام کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (1) عورت (2) غم و اندوہ (3) دین (4) نابکاری (5) دوست (6) قرض۔ اور حمام والا تاویل میں عورت ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ مکان کا مالک ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ حمام والوں کا کام کرتا ہے اگر مرد ہے تو دولت مند عورت کرے گا اور اگر عورت ہے تو عورتوں کے کاموں میں مشغول ہو گی اور تو اسی صفت کا شوہر کرے گی۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
