خواب میں گرنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ گرا ہے تو بل کے منہ کے بل گرا تو دلیل ہے کہ پریشانی میں مبتلا ہو گا، خاص کر اگر وہ جنگ اور خصومت میں ہے اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے، مثلاً پہاڑ یا بالاخانہ یا دیوار سے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی آرزو اور مراد پوری نہ ہوگی۔ حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے تو دلیل ہے کہ امید پوری نہ ہوگی اور اگر پہاڑی سے نیچے گرے تو دلیل ہے کہ گرنے کے مطابق بدحال ہو گا اور اس کے جسم کو دکھ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو سخت زخم پہنچا ہے اور کسی عضو سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس زخم کے مطابق نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پاؤں پھسلا اور گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو رنج اور تکلیف پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ گرا ہے اور اس کو تکلیف نہیں ہوئی ہے تو یہ آسانی اور سہولت کی دلیل ہے۔ اگر کوئی صاحبِ خواب دیکھے کہ اس کے گھر کے آستانے میں سانپ اور بچھو اور دوسرے کاٹنے والے جانور گرے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے یا کسی حاکم سے غم اور اندوہ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ بالاخانہ یا دیوار اس پر گری ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال ایسی جگہ سے ملے گا جہاں سے امید نہ تھی اور اس وجہ سے بڑا خرم و شاداں ہو گا اور اس کا کام کشادہ ہو گا اور اللہ تعالیٰ بہتری کو خوب جانتا ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
