خواب میں فصد کھلوانا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی فصد کی ہے۔ دلیل ہے کہ دوست سے کوئی بات سنے گا یا اس کا مال تلف ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ رگ کھولی ہے اور اس میں سے خون نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے اس کو زحمت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ خون تھوڑا ہے۔ دلیل ہے کہ تھوڑا رنج دیکھے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی عالم نے اس کی فصد کھولی ہے اور بہت خون نکلا ہے اور کسی جگہ ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور اپنا مال بیماری پر خرچ کرے گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ دائیں ہاتھ کی رگ کھولی ہے۔ تو مال اور مراد کی زیادتی پر دلیل ہے۔ اور اگر بائیں ہاتھ کی کھولی ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور دولت زیادہ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی معلوم آدمی نے اس کی رگ کھولی ہے اگر اس کی عورت حاملہ نہیں ہے۔ تو حاملہ ہوگی اور اگر حاملہ ہوگی۔ تو لڑکی جنے گی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ فصد کھولی ہے اور خون اس کے جسم سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو لوگ حق بات کہیں گے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رگ کھولنے کی تاویل چار وجہ پر ہے۔ (1) کام کی کشادگی (2) سفر (3) جھگڑا (4) مال کے لئے شریک کرنا۔ اور اگر دیکھے کہ فصد ہوئی ہے اور خون نہیں نکلا ہے تو جھگڑے پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ خون نکلا ہے کہ جسم میں اور خون نہیں رہا ہے۔ دلیل ہے کہ جھگڑا ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ زخم سے خون آلودہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کچھ مال ملے گا۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں فصد کھولنا۔ اگر پارسا ہے تو شادی اور خوشی ہے اور اگر پارسا نہیں ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
