خواب میں فرش دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
فرش کو خواب میں دیکھنا خوشی اور راحت ہے اور اگر دیکھے کہ فرش بچھایا اور اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ روزی فراخ ہوگی اور عمر دراز ہوگی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص خواب میں فرش پاکیزہ اور نیا اور بڑا اور فراخ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی نعمت اور دولت بہت ہوگی خاص کر اگر بچھا ہوا ہے اور اگر دیکھے کہ اپنا فرش بیچا ہے یا کسی کو بخشا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کا فرش جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی روزی تنگ ہوگی اور اس کا حال برا ہوگا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ فرش کا خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے: اول عزت اور مرتبہ، دوم بزرگی اور رفعت، سوم عمدہ، چہارم مال، پنجم بزرگی، ششم عمردراز۔ اور اگر فرش کی قیمت لے تو تاویل اس کے خلاف ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
