خواب میں فرش بچھانے والا دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

فراش۔ فرش بچھانے والا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ تنگ جگہ کشادہ میں آیا ہے یا سختی سے آسانی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ غم سے بے غم ہو گا اور غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ گھر کشادہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے عیال پر روزی فراخ ہو گی اور اگر دیکھے کہ گھر تنگ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے عیال پر روزی تنگ ہو گی اور اگر اس پر گھر تنگ ہو کر پھر فراخ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ شریعت اور دین کی راہ اس پر سیدھی ہو گی۔ حاصل یہ ہے کہ تنگ چیزوں کا فراخ ہونا کاموں میں کشائش اور چیزوں میں برکت پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فرش بچھانے والا دلالہ ہے کہ کسی کے لئے عورت تلاش کرتا ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔