خواب میں دیگ دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نئی دیگ عورت ہے۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ دیگ گھر کا مالک ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس دیگ ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے اور اس نے آگ پر رکھی ہے اور کوئی کھانے کی چیز پکائی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی باعث اس کو بادشاہ سے مال اور منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس تانبے یا پتھر کی دیگ ہے دلیل ہے کہ دیگ کی قدر و قیمت کے مطابق فائدہ پائے گا اور اگر دیگ مٹی کی ہے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس کے باعث اس کو گھر کے سردار سے فائدہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دیگ آگ پر رکھی ہے اور اس میں کھانا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو ایسا کام بتائے گا کہ جس سے اس کو نفرت ہوگی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ دیگ خواب میں گھر کی مالکہ یا مالک ہے اور اگر دیکھے کہ دیگ میں گوشت یا کوئی کھانے کی چیز ہے دلیل ہے کہ اس کو چاول کھانے کو ملیں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی دیگ ٹوٹی ہے دلیل ہے کہ گھر کی بیگم اور مالک دونوں مریں گے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیگ کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ (1) گھر کا مالک (2) گھر کی بیگم (3) رئیس (4) خادم (5) کاموں کا ذمہ دار۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔