خواب میں ٹکر مارنے کی تعبیر

khwab me takkar marne ki tabeer

(1) خواب میں ٹکر مارنا قتال اور لڑائی کی تیاری کرنے کی دلیل ہے یا پھر بدعت وضلالت کے زمانہ آنے کی دلیل ہے۔

(2) اور آپس میں سر ٹکر انا دونوں پر آفات ومصائب کے نزول کی دلیل ہے یا دونوں کے مابین لڑائی کی علامت ہے۔

(3) اگر دونوں کے دماغوں (سروں) سے خون نکلا ہو اور بہا ہو تو دونوں کا انجام برا اور نقصان دہ ہو گا یا پھر حسب ونسب (خاندان) پر اظہارِ فخر کی دلیل ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔