خواب میں نمک دیکھنے کی تعبیر
khwab me namak salt dekhne ki tabeer
(1) خواب میں نمک کی تعبیر بلا مشقت حاصل ہونے والا مال ہے۔
(2) خواب میں اگر دو مخالفوں کے درمیان تعلق داری دیکھے تو وہ آپس میں صلح کریں ۔
(3) اور جولوگوں کے تعلقات خراب ہوئے دیکھے تو اس جگہ پر طاعون کا مرض آئے گا یا وہ جگہ ظلم یا قحط کا شکار ہو گی، نمک مشغولیت اور مرض پر بھی دلالت کرتا ہے، نیز دنیا سے بے رغبتی اور خیر ونعمت کی بھی علامت ہے۔
(4) جو خواب میں نمک کے ساتھ روٹی کھائے تو وہ دنیا کے معمولی مال پر قناعت کرتا ہے، نمک کی کان کی تعبیر خوبرو باندی ہے۔
(5) جو خواب میں نمک پائے تو اشارہ ہے شدت ومرض میں مبتلا ہو گا اور نمک وہ چیز ہے جس کے ساتھ ہر چیز کی اصلاح وابستہ ہے، جیسے قرآن وسنت اور سلامتی کے احکام کا عالم، نیز زوجہ مال واولاد اور رزقِ حلال ہے۔
(6) اگر صاحبِ خواب خوفزدہ ہو اور خواب میں نمک دیکھے تو امن وسکون یا حلم وبردباری حاصل ہو گی، اس لئے کہ لفظِ ملح کا عکس حلم ہے اور نمک لگا کر سکھائی گئی مچھلی خوش کن خبر یں اور نمک ملا یا زیتون عہد شکنی کی دلیل ہز۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
