خواب میں میدانِ جنگ دیکھنے کی تعبیر
Khwab me medane jang dekhne ki tabeer
خواب میں لڑائی قتل، عورت یا گھمسان جنگ یا مرض کی دلیل ہے۔
خواب میں جنگ کے دو گروہوں کے مابین خط وکتابت اجل کے قریب ہونے، فتنہ کی آگ بجھنے، اتباعِ حق، مریض کی موت یا مظلوم کی مدد کی علامت ہے۔
خواب میں میدانِ جنگ میں پیش قدمی دیکھنے کی تعبیر
(1) خواب میں یہ غمی علم اور مال حاصل کرنے میں اخلاص پر دلالت کرتا ہے، کبھی یہ حج کی تیاری یا حج کے آنے پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(2) اگر خود اکیلے پیش قدمی کی تو وہ اپنے مال اور جان کے ذریعے ایسے کام میں کوشش کرے گا جو اس کی طاقت سے باہر ہو گا۔