خواب میں بڑا دروازہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me bara darwaza gate dekhne ki tabeer

(۱) اس کی تعبیر بھی شہر کے دروازے کی تعبیر کی طرح ہے۔

(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ دن کے وقت بڑا دروازہ یا شہر پناہ کا دروازہ بند ہے تو یہ شہر پر ایسا حادثہ مسلط ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے دروازہ بند کرنا ضروری ہے۔

(۳) کبھی بڑے دروازے کی دلالت خادمہ یا لونڈی پر اور رہنے کے مقامات پر بھی ہوتی ہے چنانچہ اس میں کچھ ہونا مثلاً اس کا نیا ہونا یا ٹوٹنا وغیرہ ان افراد میں کچھ ہونے کی علامت ہے۔

(۴) بڑے دروازے سے داخل ہونا کسی بڑے تاجر سے خریداری کرنے یا کسی والی کی ولایت میں جانے یا کسی کے پیشے میں شامل ہونے کی دلیل ہے۔

(۵) بڑے دروازے کو مفتوح دیکھنا کسی حکمران کے کام میں شامل ہونے کی علامت ہے۔

خواب میں لوہے کا کشادہ دروازہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me lohe iron gate dekhne ki tabeer

اس کی دلالت مال پر ہوتی ہے اور اس کی دلالت کسی جماعت کے مصلح، کاریگر اور اس کے معاون اور اس کے ماتحت وحفاظت وکفالت میں رہنے والے رشتہ دار وغیرہ پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت ایسے دوست احباب پر ہوتی ہے جن کے ذریعے تجمل حاصل کیا جاتا ہے اور کبھی اس کی دلالت سامان وغیرہ پر بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top