خواب میں کرایہ پر دینے والے کی تعبیر
khwab me kiraye par dene wale ki tabeer
(1) خواب میں اس کو دیکھنا امراض سے شفاء، گناہ کرنے اور بوجھ اُٹھانے کی دلیل ہے، بسا اوقات اس کا دیکھنا تکالیف برداشت کرنے اور راحت حاصل ہونے کی دلیل ہوتا ہے، کرایہ پر جانور وغیرہ دینے والے کی تعبیر معاملات کا متولی ومنتظم ہے اور لشکر کا قائد اور لوگوں کے معاملات اور امور کا ذمہ دار ہے جیسے پولیس کا افسر اور ساعی صدقات وغیرہ وصول کرنے والا ہے۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
