خواب میں جھنڈا یا پرچم دیکھنا

Khwab me jhanda flag dekhna

(1) خواب میں جھنڈا عالم، زاہد، مالدار اور سخی مرد ہے جس کی لوگ اقتداء کرتے ہیں، سرخ جھنڈے لڑائی کی، زرد جھنڈے لشکر میں وبا واقع ہونے کی، سبز جھنڈے سفر میں خیر وخوبی کی، سفید جھنڈے بارش کی جبکہ کالے جھنڈے قحط کی دلیل ہیں، پریشان آدمی اگر خواب میں جھنڈا دیکھے تو اس کی پریشانی ختم ہو گی، عورت کے لئے جھنڈا اس کا خاوند ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کہ سیاہ جھنڈے کثیر بارش پر دلالت کرتے ہیں۔


(1) خواب میں جھنڈا کوئی مشہور کام سے تعبیر ہوتا ہے۔

(2) ایسے ہی بادشاہت وغیرہ سے بھی ایسے ہی عالم، امام، بہادر، ذہین، سخی اور طاقتور غالب راہنما سے بھی تعبیر ہوتا ہے تو اگر جھنڈا سرخ ہو تو وہ اس موصوف آدمی سے خوشی پائے گا اور اگر سیاہ ہو تو وہ اس سے اقتدار حاصل کرے گا۔

(3) عورت کے لیے جھنڈا خاوند کی علامت ہے۔

(4) اور اگر کسی نے قسم قسم کے جھنڈے دیکھے تو یہ بارش کی علامت ہے۔

(5) اور اگر سیاہ ہوں تو یہ عالم ہے۔

(6) اور اگر سفید ہوں تو وہ غیرت مند ہو گا جو کہ شاد نہیں کرے گا۔

(7) اور اگر سرخ ہوں تو یہ جنگ کی نشانی ہے۔

(8) اور اگر زرد ہوں تو یہ لشکر اور فوج میں وباء کا پھیلنا ہے۔

(9) اور اگر سبز ہوں تو یہ خشکی پر سفر کرنے کی دلیل ہے اور جس نے خواب میں جھنڈا دیکھا تو یہ وہ معاملہ ہے جو اس پر مشتبہ ہے اور اس سے چھٹکارے کی کوئی صورت بھی نہیں پا رہا۔

(1) اور اگر پرچم اور جھنڈا دیکھا تو وہ اپنے کاموں کی کوئی صورت نکال لے گا اور اپنی پریشانیوں اور مصیبتوں سے نکل آئے گا اور اس کا بند کام چالو ہو جائے گا اور اس کو شرح صدر حاصل ہوگا۔

(11) اور بعض نے کہا ہے کہ جس نے خواب میں جھنڈا دیکھا تو وہ اپنے شہر میں مشہور ہو گا۔

(12) اور اگر عورت نے دیکھا کہ اس نے تین جھنڈے دفن کر دیے ہیں تو دلیل ہے وہ تین اچھے گھرانوں سے شادی کرے گی لیکن وہ سب فوت ہو جائیں گے۔

(13) اور پرچم خواب میں نکاح سے بھی تعبیر ہوتا ہے اور حاملہ کا دیکھنا لڑکا پیدا ہونے کی نشانی ہے۔

(14) بڑے جھنڈے سے مراد آندھیاں اور بارشیں ہیں۔

(15) اور جھنڈے والا ہونے کی تفسیر قاضی سے کی جاتی ہے لہذا اگر اس عہدہ کا خواہشمند اس کو خواب میں اٹھائے تو وہ اپنے عہدہ کو پالے گا۔


(1) خواب دیکھا کہ اس کے لئے جھنڈا باندھا گیا ہے اور وہ اس کا اہل بھی ہے تو دلیل ہے اس کو بھلائی ملے گی۔

(2) اور اگر جھنڈا اٹھانے کی اہلیت نہیں رکھتا تو اس کے مشہور ہونے کی دلیل ہے۔

(3) خواب میں اپنے ہاتھ میں جھنڈا دیکھنا عقدِ نکاح کی دلیل ہے۔

(4) بعض اہلِ تعبیر نے کہا ہے کہ کسی صاحبِ خصومت کا جھنڈا دیکھنا اپنے کیس کی پیروی نہ کر سکنے کی طرف اشارہ ہے۔

(5) خواب میں اپنے نیزے کے اوپر جھنڈا دیکھنا اس کی یا اس کی اولاد میں سے کسی کی موت کی علامت ہے۔

(6) اپنے گھر کے اوپر جھنڈا دیکھنا اس گھر میں کسی مرد کے مرنے کی خبر ہے، بڑے پرچم کی تعبیر عورت ہے۔

(7) چنانچہ سرخ پرچم بری عورت کی علامت ہے۔

(8) سفید رنگ کا پرچم نیک گھرانے کی صالح خاتون پر دلالت کرتا ہے۔ (9) کالے رنگ کے پرچم کی دلالت سچ اور جھوٹ کو ملانے والی عورت پر ہوتی ہے۔

(10) رنگدار جھنڈے کی دلالت فاسقہ عورت پر ہوتی ہے۔

(11) خواب دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں جھنڈا دیا گیا وہ اس کے ہاتھ میں بہت سارے چھوٹے بڑے جھنڈے ہو گئے تو دلیل ہے کہ اس کو قوت وطاقت ملے گی اور اچھے مرتبے پر فائز ہو گا۔

(12) خواب دیکھا گو یا اس کا جھنڈا نیچے اتارا گیا تو دلیل ہے اس کی طاقت ختم ہو گی۔

(13) کبھی جھنڈوں کی دلالت بادشاہوں وقاضیوں، عالموں اور امراء پر بھی ہوتی ہے۔