خواب میں گھنگریالے بال دیکھنے کی تعبیر

Khwab me curly hair dekhne ki tabeer

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں بال دیکھنا

موئے۔ بال۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بال مردوں کے لئے غم و اندوہ ہے اور عورتوں کے لئے زینت ہے اور چوپایوں کے بال تھوڑا مال ہے۔ اگر سر کے بال دراز دیکھے دلیل ہے کہ وہ زینت اور اصلاح پائے گا اور اگر صوفی ہے تو بالوں کی لبائی کے مطابق غم واندوہ پائے گا اور اگر صوفی نہیں ہے اور تھوڑے بال کٹوا کر گرائے ہیں دلیل ہے کہ غم و اندوہ اس سے زائل ہو گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے حج کے وقت پر سر کے بال منڈوائے ہیں تو صلاح اور گناہوں کے کفارے پر دلیل ہے اور اگر خواب میں حرمت کے مہینے یعنی رجب اور ذی الحج اور ذی قعدہ اور محرم کو دیکھے کہ اس کا قرض ادا ہو گا اور غم سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے سب بال مونڈے ہیں دلیل ہے کہ جو کچھ اوپر بیان ہوا ہے زیادہ ہو گا اور اگر صاحب خواب امیر عورت ہے اور دیکھے کہ اس نے سر منڈوایا ہے دلیل ہے کہ اس کا شوہر مرے گا یا گھر والی مرے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر بادشاہ اپنے بال دراز دیکھے تو لشکر اور رعیت دیکھے دلیل ہے کہ غم واندوہ کی زیادتی پر دلیل ہے اور اگر مرد دیکھے کہ اس کے سر کے بال پریشان اور پراگندہ ہیں تو یہ زیادتی دین کے نقصان کی دلیل ہے اور اگر اپنے بال لٹکے ہوئے دیکھے تو ماں باپ یا کسی بزرگ کی طرف سے غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر اپنے سر کو گنجا دیکھے تو زیادتی عیش اور خوشی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے علویوں کی دو گیسو ہیں دلیل ہے کہ سرداری پائے گا اور نیک نام ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بال اکھاڑے ہیں دلیل ہے کہ اپنا مال ضائع کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بالوں کا شانہ کیا ہے دلیل ہے کہ اپنے کاموں پر قادر ہو گا اور منفعت بہت پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے بال مونڈے ہیں یا زیر ناف کے یا بغل کے بال مونڈے ہیں تو یہ اس کے صلاح دین پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے سینے پر بال ہیں تو قرض جمع ہو گا اور اس پر بال جتنا قرض ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے جسم پر سے بال مونڈے ہیں تو اس کے نقصان مال پر دلیل ہے اور اگر صاحب خواب درویش اور قرضدار ہے تو اس کا قرض ادا ہو گا اور غم و اندوہ سے نجات پائے گا اور اگر مالدار ہے تو درویش ہو گا اور اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے کچھ بال گرے ہیں، اگر توانگر ہے تو نقصان مال پر دلیل ہے اور اگر درویش اور قرضدار ہو تو مالدار ہو گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دائیں کے بال مشرق کو اور بائیں کے بال مغرب کو گئے ہیں دلیل ہے کہ اس کے دو لڑکے ہوں گے جن کے نام مشرق و مغرب میں مشہور ہوں گے۔ حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر عالم خواب میں دیکھے کہ اس کے بال گھنگھرالے ہو گئے ہیں تو یہ بدعت اور اس کی رسوائی پر دلیل ہے اور اگر جاہل یہ خواب دیکھے تو عزت اور نعمت کے پانے پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے بال اکھاڑے ہیں دلیل ہے کہ امانت ادا کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے زیر ناف کے بال دراز ہیں دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور بالوں کی درازی عورتوں کے لئے نیک ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے زیر ناف کے بال مونڈے ہیں دلیل ہے کہ اس کے دین میں نقصان ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بالوں کا خواب میں مونڈے جانا پانچ وجہ پر ہے (1) حج ادا کرنا (2) سفر کرنا (3) عزت اور مرتبہ (4) امن (5) دولت۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: محلقین رء وسکم ومقصرین (اپنے سر کو منڈوانے والے اور کترانے والے)۔ اور اگر صاحب خواب کو بال منڈانے کی عادت ہے تو اس کے نیک اور بد کی دلیل اسی سے ملتی ہے۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) خواب میں گنجے شخص کے بالوں کا گھنگریالہ ہونا سنت کے مطابق عمل پر دلالت کرتا ہے۔

(2) خواب میں بالوں کا گھنگھریالے ہونا ازواج یا کپڑوں کے بدلے عوض دینے کی طرف اشارہ ہوتا ہے، کپڑوں کا تہہ بتہ ہونا امور میں ثابت قدم رہنے پر دلالت کرتا ہے اور پہننے سے پہلے ایسا ہونا خوبصورتی اور زینت کی علامت ہوتی ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔