خواب میں اژدہا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me azdaha python dekhne ki tabeer

(1) اژدہا وادی میں رہنے والے انسان پر دلالت کرتا ہے۔

(2) کبھی خواب میں اژدہا دیکھنا اہل وعیال کی طرف سے عداوت کی علامت ہے۔

(3) کبھی اس کی تعبیر زیادہ حسد کرنے والے شر یرقسم کے پڑوسی سے کی جاتی ہے۔

(4) دریائی اژدہا ظالم کے ساتھ مدد اور حاکم کے اعلان پر دلالت کرتا ہے۔

(5) خواب میں اژدہا دیکھنا عظیم طاقت ملنے کی بھی دلیل ہے۔

(6) کسی نے دیکھا کہ اژدہا اس کے آلہ تناسل کو لقمہ بنا رہا ہے اورنگل رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بیوی نے زنا کیا ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔