خواب میں امانت رکھنے کی تعبیر

khwab me amanat rakhne ki tabeer

(1) خواب میں کسی کے پاس امانت رکھنا دلیل ہے کہ جس کے پاس امانت رکھی گئی ہے وہ امانت رکھوانے والے کی پوشیدہ بھید سے باخبر ہو گا۔

(2) کسی میت کے لئے ودیعت رکھنا راز کی پاسداری کرنے والے شخص کو اپنی راز کی بات بتانے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی یہی خواب ودیعت کے ہلاک ہونے کی بھی علامت ہوتا ہے، یہی تعبیر کسی جانور کے پاس اپنی امانت رکھوانے کی بھی ہے۔

(3) کسی نا اہل یا اپنے سے کمتر شخص کے پاس امانت رکھنا کسی کے راز بتانے اور اس کی طرف اس کو فاش کرنے کی دلیل ہے۔

(4) کسی کے پاس تھیلہ امانت رکھنا اس کو اپنا راز دان بنانے کی دلیل ہے، بقولِ بعض معبرین امانت رکھنا امانت رکھنے والے کا مودَع اور غالب آنے کی دلیل ہے۔

(5) چنانچہ خواب دیکھا کہ اس نے کسی انسان کے پاس کوئی چیز بطور امانت رکھوائی تو وہ اس پر غالب آ جائے گا اس لئے کہ اس کو اس سے مطالبے کا حق حاصل ہے۔

(6) خواب میں اپنی بیوی کے پاس کوئی چیز بطور امانت رکھنا اور بیوی کا اس کی حفاظت کرنا اس کے حاملہ ہونے کی دلیل ہے۔

(7) اور بیوی کا اس امانت کو واپس کرنا یا کوئی حادثہ پیش ہونا اس حمل کے ضائع ہونے کی دلیل ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔