خواب میں الوداع کرنے کی تعبیر
khwab me alwida farewell karne ki tabeer
(1) خواب میں الوداع کرنا مریض کے لئے اس کی موت پر دلالت کرتا ہے، اسی طرح بیوی کو طلاق دینے، سفر کرنے اور جس حالت میں ہے اس حالت سے دوسری حالت کی طرف منتقل ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے اور اس طرح الوداع کرنا مطلقہ بیوی سے رجوع کرنے اور تاجر کے لئے منافع حاصل کرنے اور حکمرانی سے معزول شخص کے لئے دوبارہ حکومت ملنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور سفر سے آنے کی بھی علامت ہے، البتہ مرتد کے لئے الوداع کرنا کوئی اچھا نہیں ہے کیونکہ اس کے موت پر دلالت کرتا ہے، کبھی کسی سے معانقہ کرنے اور کبھی محبت کرنے اور کبھی جدائی اور رونے پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی وداع مریض کے صحت یاب ہونے پر بھی دال ہوتا ہے۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
