خواب میں جوں یا کیڑا مارنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

پشش۔ جوں۔ چپر۔ چیلھڑ۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے پشش کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر نامعلوم پشش دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا دشمن ضعیف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر پشش بہت جمع ہیں اور اس کو کاٹتے ہیں۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کو طعنہ دیں گے یا اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پشش لوگوں کا خون پیتے ہیں تو خون کی تاویل مال ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔