خواب میں جو دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

جو ایک غلہ ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں جو تریاق خشک یا پکے ہوئے کھاتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو مال ملے گا اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کے پاس جو یا کوئی چیز رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال جمع ہوگا اور اس سے خوشنودیِ حق تعالیٰ کا کام کرے گا اور اگر دیکھے کہ جو زمین میں بوئے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ جو کچھ بوئے ہیں اس کے پاس مال جمع ہوگا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جو خواب میں دیکھنا مال ہے، جو آسانی سے ملے گا اور جو فروخت کرنے والا ایسا آدمی ہے جو دنیا کو دین پر اختیار کرتا ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔