خواب میں جادو، فریب اور مکر کرنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ افسون خواب میں کرنا لوگوں کو فریفتہ کرنا ہے، لیکن خدا تعالیٰ کے اسماء اور قرآن کی آیات کے ساتھ ہو۔ اگر افسون گر خواب میں دیکھے کہ اس سے یا کسی اور دوسرے کو شفا اور راحت ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ غم سے راحت پا کر مراد کو پہنچے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔ حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر افسون میں خدا تعالیٰ کا ذکر نہ کرے تو خواب میں افسون کرنا باطل ہے اور اگر افسون قرآن مجید اور اسماء الٰہی سے کرے تو دلیل ہے کہ اس نے حق اور راستی کا کام کیا ہے اور اس سے اس کو اور اس کے دونوں جہان کی خیر و صلاح حاصل ہو گی۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔