حکایت: دو میں باتیں سننا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

ابوخلدہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں حضرت محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر تھا کہ ان کے پاس ایک شخص آیا اور بیان کرنے لگا کہ میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ میں بلبلہ میں پانی پیتا ہوں اور اس کے دو دروازے ہیں۔ ایک سے شیریں پانی پیتا ہوں اور دوسرے سے کڑوا پانی پیتا ہوں۔ آپ نے اس کی تعبیر میں ارشاد فرمایا کہ تیرے پاس عورت اور اس کی بہن دونوں ہیں اور تو دونوں سے جماع کرتا ہے۔ تو بہ کر اور خدا سے ڈر۔ اس شخص نے عرض کیا کہ خدا کی قسم آپ نے سچ فرمایا۔ میں نے توبہ کی اور خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کیا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔