خواب میں عطر دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس خوشبو ہے اور اس کو اس کا علم ہے اور وہ خود عالم شخص ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے علم سے لوگوں کو فائدہ حاصل ہو گا اور اگر صاحب خواب مالدار ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس عطر ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی تعریف کریں گے اور آفرین کہیں گے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عطر کا دیکھنا نو وجہ پر ہے۔ (1) نیک تعریف (2) نیک بات (3) نفع بخش علم (4) نیک طبیعت (5) مجلس علم (6) مرد سخی (7) عقلمند شخص (8) پاک دین (9) اچھی خبر۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
