خواب میں عطار دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ عطاری کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کا شکریہ ادا کریں گے اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے پاس خوشبو فروخت کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ وعدہ کر کے خلاف کرے گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی محبت اور دوستی عطار آدمی سے ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی مدح اور ثنا کریں گے اور نامدار ہو گا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔