خواب میں اسطرلاب دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
اسطرلاب علم نجوم کا وہ آلہ ہے جس سے آفتاب اور ستاروں کی بلندی معلوم کی جاتی ہے۔ حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں اسطرلاب کی تاویل بادشاہ کے مصاحب اور سردار ہیں۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس اسطرلاب ہے یا خریدا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ سلطانی مصاحبوں میں سردار قوم ہو گا اور اگر دیکھے کہ اسطرلاب گم ہو گیا تو دلیل ہے کہ اس کے جاہ اور مرتبے میں نقصان ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسطرلاب سے آفتاب کو دیکھتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے کام یا اس کے مصاحبوں میں مشغول ہو گا اور ان سے خیرو منفعت پائے گا اور بعض اہلِ تعبیر کہتے ہیں کہ خواب میں اسطرلاب ایسا مرد ہو تا ہے کہ جس کو ثبات نہیں ہو تا اور اس پر پائیدار کام نہیں ہو تا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
