خواب میں عنقا ساز بجانا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
عنقا ایک قسم کا باجا ہے چنگ اور رباب جیسا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ عنقا کو بجاتا ہے۔ دلیل ہے کہ جھوٹ اور بے ہودہ بات سے خوش ہو گا۔ اور اگر بیمار دیکھے کہ عنقا ٹوٹا ہے یا اس نے اس کو گرا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ جھوٹ اور محال سے توبہ کرے گا اور اگر بیمار دیکھے کہ عنقا کو بجاتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ بیمار جلدی مرے گا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
