خواب میں عمارت تعمیر کرنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کسی نے ویران جگہ میں مسجد یا مدرسہ یا خانقاہ کی عمارت بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ دین کی صلاح اور آخرت کے ثواب پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ویران جگہ میں عمارت بنائی ہے اور وہاں اپنے لئے سرائے بنائی ہے جیسے کہ دکان وغیرہ دلیل ہے کہ دکان کا فائدہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ معلوم جگہ ویران ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ بلا اور مصیبت میں گرفتار ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ مشہور اور معروف جگہ میں مقیم ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ سے اس کی آبادی اور عمارت کے مطابق خیر و صلاح اور منفعت حاصل کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عمارت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (1) دنیا کی درستی (2) خیر و منفعت (3) مراد کا حصول (4) رکے ہوئے کاموں کی کشائش اور برکت۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔