خواب میں ایک جانور دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

کنہ۔ چچڑی جیسا ایک جانور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کنہ لوگوں کا عیال ہے اگر خواب میں دیکھے کہ کنہ اس کے جسم کو کھاتا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال اس کا عیال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ چوپائے کنہ پر بہت سے کنے ہیں دلیل ہے کہ اس کے عیال اس کے چوپاؤں سے فائدہ دیکھیں گے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے کنہ کے باوجود اپنے سے دور ڈالا ہے دلیل ہے کہ عیال کو اپنے سے دور رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے چوپائے سے کنہ کو پکڑ کر زمین پر ڈال رہا ہے دلیل ہے کہ کسی کو فائدہ نہ پہنچائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کنہ کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (1) عیال (2) نوکر چاکر (3) مال اور بہت سے مطالب۔ اور اگر دیکھے کہ کنہ کو مارا ہے دلیل ہے کہ گزشتہ چیزوں میں بیان کردہ چیزوں میں نقصان اٹھائے گا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔