خواب میں جھاڑو دیکھنے کی تعبیر
khwab me jharoo broom dekhne ki tabeer
(1) لکڑی کا جھاڑو خواب میں دیکھنا خادموں کی نافرمانی کرنے کی علامت ہے، جھاڑو باندی کی بھی دلیل ہے۔
(2) جو شخص دیکھے کہ اس نے اپنے گھر کو جھاڑو کے ذریعے صاف کیا ہے تو اگر وہ مالدار ہے تو فقیر ہونے کا خدشہ ہے، بعض کہتے ہیں کہ گھر میں جھاڑو دینا اس گھر میں موجود مریض کی موت پر دلالت کرتا ہے یا کسی اور جگہ کی طرف اس کے منتقل ہونے کی علامت ہے یا اموال میں تفرق کی دلیل ہے۔
(3) اگر کسی زمین پر جھاڑو سے صفائی کی ہے اور اس کا کوڑا جمع کیا ہے تو اسے مالی فائدہ حاصل ہو گا، ورنہ وہ وصول کرنے والا فقیر بھکاری اور سائل بنے گا، جھاڑو دیکھنا ز والِ عمر وفکر اور ادائے قرض کی بھی دلیل ہے۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
