خواب میں فرشتہ دیکھنے کی تعبیر
khwab me farishta angel dekhne ki tabeer
(1) جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ فرشتہ سے باتیں کرتا ہے یا اس کو کوئی چیز دیتا ہے تو ان شاء اللہ تعالی وہ شخص شہادت سے سرفراز ہو گا۔
(2) اور جو دیکھے کہ فرشتے ایک جگہ پر ہیں اگر اس جگہ کے رہنے والے کسی لڑائی میں مبتلا ہیں تو غالب ہوں گے۔
(3) اگر کسی مصیبت میں مبتلا ہیں تو وہ مصیبت دور ہو گی، فرشتوں کا نزول وبا یا طاعون یا امراء عاملین یا قائدین کی دلیل ہو سکتا ہے۔
(4) اور جو شخص دیکھے کہ وہ فرشتوں کے ساتھ اڑتا ہے تو اسے شہادت حاصل ہو گی اور وہ اللہ تعالی کی رضا مندی اور اکرام سے نوازا جائے گا۔
(5) جو خواب میں فرشتوں کو ایک جگہ پر دیکھے اور ان سے ڈر بھی رہا ہو تو اس جگہ پر لڑائی فتنہ اور عداوت ودشمنی واقع ہو گی۔
(6) اگر دیکھے کہ فرشتے اس کو سجدہ کرتے ہیں یا اس کے سامنے رکوع کی حالت میں ہیں تو اس کی حاجات پوری ہوں گی اور وہ صلاح (بھلائی) اور نیک نامی سے نوازا جائے گا۔
(7) اگر فرشتوں کو عورتوں کی صورت وشکل میں دیکھے وہ اللہ تعالی پر جھوٹ باند ھتا ہے۔
(8) اگر دیکھے کہ فرشتے اس کولڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں تو اس کے ہاں نیک صالح متقی عالم بیٹا تولد ہو گا لوگ اس کی پیروی کریں گے۔
(9) اگر کسی علاقہ میں فرشتوں کی ایک جماعت دیکھے تو اس جگہ کوئی عالم یا زاہد وعابد وفات پائے گا اور مظلوم شخص قتل ہو گا۔
(10) جو دیکھے کہ اس کی صورت بدل کر فرشتہ کی طرح ہو گئی ہے تو اسے شرف وعزت حاصل ہو گی۔
(11) جو دیکھے کہ وہ فرشتہ سے کُشتی کرتا ہے تو یہ زوالِ مقام ومرتبہ کی دلیل ہے اور غم سے بھی دوچار ہو گا۔
(12) اگر دیکھے کہ فرشتے اس کے گھر میں داخل ہوئے ہیں تو اس کے گھر میں چور آئیں گے۔
(13) اگر دیکھے کہ فرشتہ نے اس سے اس کا اسلحہ لیا ہے تو یہ اس شخص کی قوت ومال اور منفعت کے ختم ہونے کی دلیل ہے، ممکن ہے کہ وہ اپنی بیوی سے علیحدہ ہو جائے۔
(14) اگر فرشتہ کو بچہ کی شکل میں دیکھے تو یہ زمانہ مستقبل کی دلیل ہے۔
(15) اور اگر اس کو جوان دیکھا ہے تو زمانہ حاضر کی دلیل ہے۔
(16) اور اگر اس کو بوڑھا دیکھا ہے تو یہ زمانہ ماضی کی دلیل ہے۔
(17) جو دیکھے کہ وہ خود فرشتہ بن گیا ہے تو وہ کاہن یا نجومی یا طعنہ زن اور عیب گیر ہے۔
(18) اگر وہ مریض ہو تو یہ اس کا دین وحالات درست ہوں گے اور مال میں کثرت آئے گی۔
(19) جب فرشتوں کا نزول قبرستان میں دیکھے تو وہاں نیک لوگ دفن ہوں گے۔
(20) اگر فرشتوں کو بازار میں دیکھے تو یہ اوزان میں کمی کرنے کی دلیل ہے۔
(21) جو دیکھے کہ وہ فرشتہ سے کشتی کرتا ہے تو عزت کے بعد ذلت اور پریشانی ملنے کی دلیل ہے۔
(22) جو دیکھے کہ اس کی صورت فرشتہ جیسی ہو گئی ہے تو اگر شدت میں مبتلا ہے تو فراخی ہو گی، اگر غلامی میں مبتلا ہے تو آزادی ملے گی، اگر شریف واعلی درجہ کا ہے تو اس میں زیادتی اور سرداری حاصل ہو گی، جو فرشتوں کو دیکھے کہ اسے سلام کہتے ہیں تو اللہ تعالی اسے اس کی زندگی میں بصیرت عطا فرمائیں گے اور اس کا خاتمہ بالخیر ہو گا۔
(23) اگر کافر خواب دیکھے کہ فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت ومغفرت کرتے ہیں تو وہ مسلمان ہو گا، فرشتوں کو دیکھنا بیٹوں اور اصحابِ عہد کی دلیل ہے، عذاب کے فرشتے اگر کسی میت کے پاس آئے ہیں اور وہ ان سے نہیں ڈرا ہے تو یہ امن کی دلیل ہے خصوصاً کہ وہ مسافر ہوں، رہزنوں سے مامون ومحفوظ رہے گا، فرشتوں کا دیکھنا بادشاہ کے قاصد یا اس کے نائب یا حاکم کی دلیل ہے، اگر اس کے ذمہ قرض ہو تو قرض سے نجات ملے گی، اگر مریض ہو تو شفاء ہو گی، فرشتوں کا دیکھنا ان ترجمانوں کی دلیل ہے جو لوگوں کی زبانیں جانتے ہیں کیونکہ وہ ہر ایک سے ان کی زبان میں سوال کرتے ہیں۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
