خواب میں اکیلا ہونے کی تعبیر
khwab me akela hone ki tabeer
(1) خواب میں اکیلا ہونا بیداری میں اپنے پیشے کے لحاظ سے دوسروں سے منفرد ہونے یا اپنے زمانے کے لحاظ سے منفرد شخص کہلائے جانے کی دلیل ہے۔
(2) کسی بادشاہ یا گورنر نے خواب دیکھا کہ وہ بغیر وزیر ومعین کے اکیلا امورِ مملکت چلا رہا ہے اور وہ ان کو بلا رہا ہے مگر وہ اس کے بلانے کی طرف توجہ نہیں دے رہے تو دلیل ہے وہ معزول کر دیا جائے گا۔
(3) اگر یہی خواب بادشاہ اور ولی کے علاوہ کوئی عام شخص دیکھ لے تو تعبیر ہے کہ محتاج ہو گا یا اپنے محبوب سے جدا ہو گا اور وحدت ذلت کی بھی علامت ہے۔
(4) چنانچہ خود کو اکیلا پانا شر مندہ اور محتاج ہونے کی طرف اشارہ دیتا ہے۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
