خواب میں ادب سکھانے والے کی تعبیر

khwab me adab sikhane wale ki tabeer

اس کی تعبیر اس کی اپنی ذات ہے، ادب سکھانے والے کی تعبیر محتسب (احتساب کرنے والا) متولی، شیخ وبزرگ اور استاد یا جیلر یا والدین ہیں اور نا معلوم مؤدب رحمن کی ذات ہے، اللہ تعالی نے فرمایا: (الرحمٰن علم القرآن) (الرحمٰن) یعنی رحمٰن نے قرآن سکھایا، اگر دیکھے کہ وہ مؤدب اور معلم بن گیا ہے تو اسی قدر منصب (عہدہ) حاصل ہو گا اور خیر کا حصول ہو گا اور معلم حساب عقل وحکمت تفریق ( علیحدہ کرنا) جمع، اکھٹا کرنا اور ضرب (مارنا) و کسر (توڑنا) کی دلیل ہے اور معلمِ قرآن فضل ومرتبہ، لہو ولعب اور گانے کی دلیل ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔