خواب میں خوبانی دیکھنا
(1) اپنے وقت اور موسم میں خوبانی دیکھنا دنانیر ملنے کی دلیل ہے۔
(2) بے موسم دیکھنا مرض کی علامت ہے۔
(3) سبز خوبانی دراہم کی دلیل ہے۔
(4) خوبانی کی درخت کی تعبیر ایسا آدمی ہے جس سے دوسروں کو نفع حاصل نہ ہوتا ہو، بعض کہتے ہیں کہ یہ خندہ اور بہادری اور اپنے اہل کے ساتھ بخل کرنے کی دلیل ہے۔
(5) جو دیکھے کہ اس نے درخت کی ٹہنی جو پھلدار نہیں تھی توڑی ہے تو وہ اپنے عزیزوں یا دوستوں سے جھگڑے گا، بعض کہتے ہیں کہ خوبانی کا درخت منافق آدمی پر دلالت کرتا ہے، کیونکہ زرد رنگ مرض کی علامت ہے اور مرض کی تعبیر نفاق ہے۔
(6) بعض کہتے ہیں کہ خوبانی کا درخت مالدار عورت کی علامت ہے جو میراث کی مالک ہے۔
(7) اور جو شخص خواب میں خوبانی کے درخت کی پھلدار ٹہنی توڑے تو وہ کسی آدمی کا مال ضبط کرے گا یا نماز یا روزے ترک کرے گا۔
(8) اور جو پھل اور میوے زرد رنگ کے ہوں وہ مرض کی علامت ہیں۔
(9) اور جو ترش ہوں وہ غم والم کی دلیل ہے۔
(10) اور سبز رنگ کا پھل مرض نہیں ہے۔
(11) سبز خوبانی خوف کی دلیل بھی ہے یا اشیاء کا اپنی پہلی حالت میں واپس لوٹنے کی علامت ہے یا پھر خوبانی خوشگوار رزق کی بشارت ہے۔