خواب میں کاہن کو دیکھنا

(۱) خواب میں کا ہن (جو غیب کی باتیں بتانے کا دعویٰ کرتا ہے) کو دیکھنا ایمان یا شبہات سے علیحدہ ہونے پر دلالت کرتا ہے اور ایسے امام پر بھی دلالت کرتا ہے جس کے علم کی وجہ سے اس کی اقتداء کی جائے یا ایسے دانا شخص پر دلالت کرتا ہے کہ رائے میں اس کی کوئی برابری نہیں کر سکتا، یا کاہن ایسا شخص ہے جو ناحق کام کرنے والا ہے اور دھوکہ باز ہے اپنے حیثیت کو نہ دیکھے۔

(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ  کاہن ہو گیا تو یہ تمام لوگوں کی بہتری کی علامت ہے، نیز رفعت اور شہرت کی بھی دلیل ہے۔

(۳) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں کاہنوں یا نجومیوں جیسی بات کر رہا ہے یا ان کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تو یہ دنیا میں ناحق ہونے اور دھوکہ باز ہونے پر دلالت کرتا ہے اور خواب میں اس کی تصدیق کرنا بیداری میں دین سے ناواقف ہونے کی دلیل ہے۔