خواب میں چابی دیکھنا

(1) خواب میں چابی کی تعبیر رزق یا مدد یا بابِ علم کا کھلنا ہے، چابیاں اولا دیا جاسوسوں یا غلاموں (بچوں) یا زوجات کے لئے ان کے ازواج کی دلیل ہیں، چابیاں  اللہ تعالی کی مخفی شدہ چیز کا پانا جس کی وہ امید رکھتا ہے، عہدیدار کے لئے چابیاں بلاد وممالک اور بادشاہوں کے لئے ان کی فلاح وکامیابی کی دلیل ہے، نیز چابی  دشمن پر نصرت وغلبہ ہے، اس لئے کہ فرمانِ الہی ہے: (نصر من اللہ وفتح قریب)یعنی اللہ کی طرف سے مدد اور جلدی فتحیابی کی دلیل ہے۔

(2) اپنے ہاتھ میں بغیر دندانوں کے چابی دیکھے تو دلیل ہے وہ یتیم پرظلم کرتا ہے۔

(3) جو اپنے ہاتھ جنت میں کنجی دیکھے تو اسے علم وعبادت یا خزانہ یا مال حلال حاصل ہو گا، چابی مقبول دعا کی بھی دلیل ہے۔

(4) جو اپنے ہاتھ میں بہت زیادہ کنجیاں دیکھے تو اسے سلطنتِ عظیم حاصل ہو گی اور چابیوں کی تعبیر الماری وغیرہ بھی ہے کیونکہ چابیوں سے ہی الماریاں کھولی جاتی ہیں، چابی کی تفسیر حج سے بھی کی جاتی ہے، لوہے کی چابی کی تعبیر قوت وشدت والا آدمی ہے۔

(5) جو دیکھے کہ اس نے دروازہ یا تالہ کھولا ہے تو وہ اپنے دشمنوں پر غالب آئے گا اور جو دروازہ چابی سے کھولے تو خدا تعالی کی نصرت سے جو چاہتا ہے حاصل ہو گا۔

(6) اگر بغیر چابی کے کھولا ہے تو والدین کی دعا یا احسان کی وجہ سے حاجت پوری ہو گی۔

(7) جو دیکھے کہ اس نے چابی پکڑی ہے تو اسے خرانہ یا زمینی پیداوار سے مال حاصل ہو گا، اگر وہ مالدار ہو تو اس کے مال میں اللہ تعالی کا حق ہے اسے چاہیے کہ ڈرے اور حق اللہ مال میں سے نکالے۔

(8) اگر اس کے ہاتھ میں کعبہ کی کنجیاں ہیں تو وہ سلطانِ عظیم کا دربان بنے گا۔

(9) جو دیکھے کہ اس کے لئے دروازہ کھولنا مشکل ہوا ہے تو اسے اس کا مطلوب حاصل نہیں ہو گا، چابی میت کو قبر میں ڈالنے کی بھی دلیل ہے۔

(10) شہر کی کنجی اس شہر کا والی یا مالک پر بھی دلالت کرتی ہے، عالم کے لئے کنجی اس علم کی دلیل ہے جو اس پر کھولا جاتا ہے۔