Khwab me ghusal khana bathroom dekhne ki tabeer
خواب میں حمام تکلیف والے گھر کی طرف اشارہ ہے۔
(۱) جو اس میں داخل ہو گا اسے عورتوں کی جانب سے کوئی تکلیف پہنچے گی اس لیے کہ حمام گندگیوں کی جگہ ہے۔
(۲) اگر حمام میں گرم پانی استعمال کیا تو اسے یا تو عورتوں کی طرف سے غم پہنچنے گا یا وہ مریض ہوگا۔
(۳) بعض حضرات کہتے ہیں کہ گرم پانی سے نہانا اچھا ہے۔
(۴) اگر خواب دیکھنے والا مغموم ہے اور خواب میں حمام میں داخل ہوتا ہے تو اس کے غم دور ہو جائیں گے۔
(۵) اگر خواب میں حمام میں جا کر بیٹھ گیا تو کسی عورت کے ساتھ گناہ میں ملوث ہو گا اور برائی میں مشہور ہوگا کیونکہ حمام ستر کھولنے کی جگہ ہے۔
(۶) اگر دیکھے کہ حمام بناتا ہے تو گناہ کرنے، گناہ میں مشہور ہونے اور پردہ دری کی طرف اشارہ ہے، اگر حمام کا پانی مناسب گرم ہو تو اس کی گھر والی اور سسرال اس کے موافق اور اس پر مشفق ہیں۔
(۷) اگر پانی ٹھنڈا ہو تو میل جول نہ ہونے اور ان سے فائدہ نہ پہنچنے کی دلیل ہے۔
(۸) اگر پانی بہت گرم ہے تو اس کے سسرال سخت طبیعت کے مالک ہیں، ان کی سختی کی وجہ سے ان سے کچھ فائدہ حاصل نہیں ہو سکا۔
(۸) اگر کوئی آدمی خواب میں دیکھے کہ گرم حمام میں ہے اور اس کی ٹوٹی سے پانی بہہ رہا ہے یہ پانی روکنا چاہتا ہے لیکن روک نہیں سکتا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی بیوی سے کوئی خیانت کر رہا ہے یہ اسے روکنا چاہتا ہے لیکن روک نہیں پا رہا ہے۔
(۹) اگر دیکھے کہ حوض بھر چکا ہے اور پانی اوپر کی ٹینکی سے حوض میں گر رہا ہے تو اپنی بیوی پر غصہ کی دلیل ہے۔
(۱۰) اگر حمام سے مراد دنیا کی آسودگی لی جائے تو اگر حمام ٹھنڈا ہے تو صاحبِ خواب فقیر اور کم آمدنی والا ہے کہ اپنے ارادہ کی تکمیل نہیں کر سکتا۔
(۱۱) اگر پانی مناسب گرم ہو کہ نہانے میں اچھا لگے تو اس کے امور پیار ومحبت سے مکمل ہو جائیں گے، دولت بھی خوب کمائے گا اور فرحت اور سرور بھی حاصل کرے گا۔
(۱۲) اگر پانی بہت زیادہ گرم ہو تو مال تو خوب کمائے گا لیکن تدبیر ومدارات سے خالی ہو گا، لوگ نہ اس کی تعریف کریں گے اور نہ اس کی نعمت کی توصیف وتذکرہ کریں گے۔
(۱۳) جو شخص دیکھے کہ حمام میں داخل ہوا تو جوڑی کے بخار کی دلیل ہے۔
(۱۴) اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس نے گرم حمام سے گرم پانی پیا یا کسی نے اس پر گرم پانی ڈالا یا اس نے غسل کی ہئیت کے علاوہ غسل کیا تو پانی کے گرم ہونے کی مقدار میں غم، مصیبت، بیماری اور جنات کے آسیب کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۵) اگر دیکھے کہ حوض سے پانی پی رہا ہے تو تیز بخار پر دلالت ہے۔
(۱۶) اگر ٹھندے حمام سے پانی پیے تو برسام
(ایک ہذیانی بیماری) کی علامت ہے۔
(۱۷) اگر دیکھے کہ ٹھنڈے پانی سے غسل کر رہا ہے تو اس کی تندرستی کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۸) اگر خواب میں حمام، غسل اور آگ روشن کرنا جمع ہو جائیں تو غسل اور آگ روشن کرنے کی تعبیر بتلائی جائے اور حمام کو چھوڑ دیا جائے کیونکہ ان دو کی تعبیر زیادہ قوی ہے۔
(۱۹) اگر اپنے محلہ میں نامعلوم حمام دیکھے تو محلہ میں فاحشہ عورت کی طرف اشارہ ہے جس کے پاس لوگ آتے ہوں۔
(۲۰) اگر دیکھے کہ حمام میں نہا رہا ہے تو اسے دشمن کی طرف سے تکلیف پہنچے گی یا پھروہ مریض ہوگا۔
(۲۱) اگر دیکھے کہ حمام بنا رہا ہے تو اس کی حاجت پوری ہو گی، حمام جہنم پر بھی دلالت کرتا ہے اور اس کا منتظم داروغہ جہنم پر، یا حمام حاکمِ گھر پر دلالت کرتا ہے اور اس کا منتظم قاضی پر، یا حمام عورت پر دلالت کرتا ہے اور اس کا منتظم اس کے خاوند پر، یا حمام دلالت کرتا ہے زانیہ پر اور اس کا منتظم دلال پر جو مردوں اور عورتوں کو آپس میں ملاتا ہے، یا حمام دلالت کرتا ہے قید پر اور اس کا منتظم داروغہ قید پر، یا حمام دلالت کرتا ہے سمندر پر اور اس کا منتظم جہاز کے کپتان پر، کبھی حمام شریر، جھگڑالو، فضول بحث کرنے والوں کے گھروں پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۲۲) اگر خود کو یا کسی کو حمام میں دیکھے اور گناہ گار ہو تو جہنم کی وعید ہے کیونکہ دوزخ کے مختلف درجات ہیں جن میں سے ایک حمیم اور ایک زمہریر ہے۔
(۲۳) اگر گرمی کی بیماری میں دیکھے کہ گرم حمام سے سرد حمام کی طرف جاتا ہے اس میں غسل کرتا ہے یا گرم حمام سے سلامتی کے ساتھ نکل آتا ہے تو بیماری سے صحت کی دلیل ہے۔
(۲۴) اگر اسے سردی کی بیماری ہو تو بیماری اور زیادہ ہوگی اور اس کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔
(۲۵) اگر اس نے اس کے باوجود غسل کیا اور عادت کے برخلاف سفید کپڑے پہنے اور ایسی سواری پر سوار ہوا جو اس کے لائق نہیں تو یہ اس کی موت، تجہیز، تکفین وتدفین کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۶) اگر سردیوں میں یہ خواب دیکھے تو فالج کا خطرہ ہے، اگر دیکھے کہ سرد حمام سے گرم حمام کی طرف منتقل ہوا ہے تو اس کی تعبیر گزشتہ تعبیر کے خلاف ہو گی۔
(۲۸) اگر دیکھے کہ درمیانے درجہ کے حمام میں داخل ہوا تو درمیانی درجہ کی بیماری میں مبتلا ہوگا۔
(۲۹) اگر درمیانے درجہ کے حمام سے نکلا ہے تو درمیانے درجہ کی بیماری سے سلامت نکلے گا۔
(۳۰) اگر خواب دیکھنے والا مریض نہ ہو اور اس کا کوئی قضیہ یا درخواست حاکم اور بادشاہ کے پاس ہو تو حمام میں گرمی، سردی، پھسلن اور چھینٹے کے مطابق اس کے خلاف یا اس کے حق میں فیصلہ کی طرف اشارہ ہے۔
(۳۱) اگر خواب دیکھنے والے کا کوئی قضیہ وغیرہ بادشاہ کے پاس نہیں ہے اور وہ غیر شادی شدہ ہے، نیز حمام میں شور وغل اور ایذاء اور تکلیف بھی ہے جیسے کہ عام طور پر ہوتی ہے تو اس کی شادی ہوگی اور وہ ولیمہ یا جنازے میں شریک ہوگا ورنہ اسے عورتوں کی طرف سے غم پہنچے گا، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ شادی اور غم اکٹھے ہی پہنچیں یا پھر اسے بادشاہ کے روبرو مال کی وجہ سے غم پہنچے گا کیونکہ حمام میں پانی اور پسینہ بہتا ہے اور ان سے مال ہی مراد ہوتا ہے۔
(۳۲) کبھی محض پسینہ ہی غم تعب اور مرض پر دلالت کرتا ہے۔
(۳۳) اگر پسینہ کے ساتھ حمام کی گرمی بھی جمع ہو جائے اور خواب دیکھنے والا عریان ہو تو اسے خود بیوی سے یا اس کی وجہ سے یا بیوی کے گھر والوں کی طرف سے تکلیف پہنچے گی۔
(۳۴) اگر خواب میں کپڑوں میں ملبوس ہے تو اسے اجنبی عورت یا اپنی محرم رشتہ داروں مثلاً ماں، بہن، بیٹی کی طرف سے تکلیف پہنچنے کا اشارہ ہے۔
(۳۵) جو آدمی حمام میں نالی یا بغلی دروازے سے داخل ہو اس کے ساتھ شیر، درنده، وحشی جانور یا سانپ وغیرہ بھی ہو تو وہ کسی ایسی عورت سے ناجائز تعلقات استوار کرے گا جس کے پاس شریر اور گناہ گار لوگ آتے ہیں۔
(۳۶) کبھی حمام دارالعلم اور رباط (فقراء کے لئے وقف کردہ مکان) جامع مسجد اور کمائی اور تاوان والے بازار پر بھی دلالت کرتا ہے، نیز کبھی اس کی دلالت موسم پر بھی ہوتی اور کبھی اس سے مراد گناہ گار کی تو بہ، گمراہ کی ہدایت، فقیر کا مالدار ہونا اور مریض کا شفایاب ہونا بھی ہے، بعض دفعہ حمام بادشاہ کے گھر پر بھی دلالت کرتا ہے کیونکہ اس میں بھی پردہ دری، کھلے سر پھیرنا اور لوگوں سے مال لینا پایا جاتا ہے، البتہ کبھی حمام سے سمندر اور صراف کے بازار کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔
(۳۷) اگر مریض حمام میں داخل ہوا اور مرض کے موافق پانی استعمال کیا تو اس کا مرض زائل ہو گا۔
(۳۸) اگر غیر موافق پانی استعمال کیا تو غم، تنگی اور زیادتی مرض پر دلالت ہے۔
(۳۹) اگر تندرست آدمی حمام میں غسل سے نظافت حاصل کرتا ہے تو اسے علم کے ذریعے ہدایت نصیب ہوگی یا اس کا قرض ادا ہوگا یا پھر جس گناہ میں گرفتار ہے اس کی توبہ قبول ہوگی۔
(۴۰) اگر غیر شادی شدہ ہے تو شادی ہوگی اور اگر فقیر ہے تو غنی ہو گا۔
(۴۱) اگر کوئی آدمی خواب میں اپنے کپڑوں پر پانی ڈالے تو کسی زانیہ کے حسن میں گرفتار ہوگا اور اس کے سبب اپنادین بر باد کرے گا۔
(۴۲) اگر کوئی آدمی گرم خانہ میں میت دیکھے تو طلبِ تاوان کا اشارہ ہے بالخصوص اگر اس نے میلے کپڑے پہنے ہوئے ہوں یا بالکل ہی عریان ہو۔
(۴۳) اگر دیکھے کہ حمام سے زیب وزینت کے سامان اور خوشبو کے ساتھ باہر نکلا ہے تو اللہ تعالی کے درگزر اور اس کی معافی کی دلیل ہے۔
(۴۴) جو شخص خود کو دن میں دیکھے کہ ستارے اس کے چاروں جانب یا سر پر چمک رہے ہیں تو اس کے حمام میں داخل ہونے کا اشارہ ہے، اگر خواب میں سخت سردی یا سخت گرمی محسوس کرتا ہے تو اسے اس حمام میں سختی برداشت کرنی پڑے گی جس میں وہ داخل ہورہا ہے، کیونکہ حمام نجوم ظاہر کی مانند ہے۔
(۴۶) اگر دیکھے کہ حمام میں مردوں اور عورتوں کا اختلاط ہے تو اختلافِ احوال، نقضِ عادات اور بدعت وشبہات میں وقوع کی دلیل ہے، البتہ کبھی اس شہر کا قیدی بھی اس سے مراد ہوتا ہے جو مرد وعورت کے اختلاط کا ذریعہ بنتا ہے اور ایک کے رازوں پر دوسرے کو مطلع کرتا ہے۔
(۴۷) اگر دیکھے کہ حمام کا پانی خون بن گیا ہے اور لوگ اپنے جسموں پر چھینٹے ڈال رہے ہیں تو اموال میں بادشاہ کے ظلم کی طرف اشارہ ہے یا پھر علماء کی جانب سے نا جائز کاموں کو جائز قرار دینے کی دلیل ہے جیسے روزہ کے دنوں میں روزہ نہ رکھنا یا شک والے دن کا روزہ یا وقوفِ عرفہ نویں ذی الحجہ کے علاوہ کسی اور دن کرنا یا زوال سے پہلے نمازِ جمعہ ادا کرنا وغیرہ، کبھی حمام سے مراد گرجا گھر بھی ہوتے ہیں کیونکہ وہ بھی جنات، شیاطین اور تصاویر کی آماجگاہ ہیں، حمام کے حوض اس کے تابع ہیں جن پر حمام دلالت کرتا ہے، کبھی حمام سے مراد بیوی اور حوضوں سے مراد اہل وعیال اور مال ہوتا ہے۔
(۴۸) اگر کوئی شخص حمام کو اپنا مسکن بناتا ہے تو وہ کسی گناہ پر مصر ہے۔
(۴۹) جو حمام میں داخل ہوا اور غسل کر کے باہر آیا تو وہ اپنی بیوی یا قرض کے غم سے چھٹکارا پائے گا۔
(۵۰) جو آدمی حمام میں گانا گائے تو ایسی بات کی طرف اشارہ ہے جس کا جواب وہ خود ہی سن لے گا۔
(۵۱) تاریک حمام قید خانہ اور حمام کا منتظم ایسی عورت ہے جس میں کوئی بھلائی نہ ہو کیونکہ وہ آگ کے قریب رہتا ہے۔
خواب میں حمام والا دیکھنے کی تعبیر
Khwab me hammam wala dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں حمام والے کو دیکھنا ادائیگئ قرض، غم اور تنگی کے خاتمے، کام کے سرانجام دیے جانے اور طہارت وغیرہ پر دلالت ہے، کبھی اس کا دیکھنا مرض اور تنگی پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر کوئی شخص خود کو حمام والا دیکھے یا خود کو حمام میں کھڑا ہوا دیکھے اور لوگوں کی خدمت نہ کر رہا ہو تو وہ کسی حرامی کا تابع ہے جو لوگوں کو کوئی فائدہ یا نفع نہیں پہنچا تا۔
(۳) اگر خود کو سفید کپڑوں میں ملبوس دیکھتا ہے تو اس کے سبب لوگوں کے غم دور ہوں گے لیکن وہ بھی کسی کمینے آدمی کا متلاشی ہے۔