خواب میں بارش دیکھنا

(1) خواب میں اگر بارش سے نقصان پہنچے تو یہ خیر ورزق اور رحمت کی دلیل ہے، بارش انسان کی حیات اور یا وعدہ وفائی کی دلیل ہے۔

(2) اگر بارش صرف متعین جگہ میں ہوئی تو یہ اس کے اہل کے غم حزن میں مبتلا ہونے یا خود صاحبِ خواب کو پریشانی لاحق ہونے کی دلیل ہے۔

(3) اور اگر بارش عام اور نقصان دہ ہو جیسے آسمان سے خون یا پتھر برس رہے ہوں تو یہ معاصی اور گناہوں کی دلیل ہے، اگر صاحبِ خواب مسافر ہو تو اس کا سفر تعطل کا شکار ہو گا۔

(4) نفع دینے والی بارش دشمنوں سے صلح صفائی یا مصیبت زدہ شخص کی امداد کی دلیل ہے اور بارش کی تعبیر اونٹوں کا قافلہ بھی ہے جیسے اونٹوں کے قافلہ کی تعبیر بارش ہے۔

(5) خواب میں عام بارش دیکھنا معطل کام کے کرنے پر دلیل ہے اور اسے خیر ونعمت اور برکت حاصل ہو گی۔

(6) اور اگر وہ غم زدہ یا مقروض ہو تو اس کا غم وقرض دور ہو گا، بارش اس سال کشادہ حالی اور مدد کی دلیل ہے۔

(7) صرف اپنے گھر میں بارش کا نزول نہ دوسرے لوگوں پر تو اسے خیر ومنفعت اور کرامت حاصل ہو گی۔

(8) جو دیکھے کہ بارش کا پانی ہر جانب بہتا ہے اور درختوں کو اکھاڑ رہا ہے تو یہ بادشاہ کی طرف فتنہ وفساد برپا کرنے کی دلیل ہے۔

(9) اگر زمین پر خون کی بارش ہو تو یہ عذاب کی علامت ہے۔

(10) کسان اگر خواب میں بارش دیکھے تو یہ بشارت اور خوشحالی ہے جو اسے حاصل ہو گی، بعض کہتے ہیں ۔

(11) بارش اگر مٹی کی ہو یعنی مٹی برستی ہو مگر گرد وغبار نہ ہو تو بھی دلیلِ خوشحالی ہے۔

(12) اور شہد کی بارش ہر طرح کے آدمی کے لئے خیر کی دلیل ہے، گھی، دودھ اور روغن زیتون کی بارش کی بھی یہی تعبیر ہے، بارش اللہ تعالی کی رحمت، اس کے دین اور انسان کی کشادگی اور مدد کی دلیل ہے، بارش کبھی نازل شدہ آفات پر دلیل ہے، جیسے ٹڈیاں، اولے اور آندھی، خصوصاً جب اس میں آگ اور اس کا پانی گرم ہو، بارش فتنوں اور خون ریزی پر بھی دلالت کرتی ہے۔

(13) اور بے وقت کی بارش امراض وبیماریوں کی دلیل ہے۔

(14) اور اپنے وقت پر ہونے والی بارش سفر یا عمل ترک کرنے یا مرض یا فقر کے سبب اس کے کام ملتوی ہونے یا جیل میں قید ہونے کی دلیل ہے۔

(15) اگر بارش میں غسلِ جنابت کیا ہے یا بارش کے پانی سے نماز کے لئے وضو کیا ہے یا اس سے نجاست کو دھویا ہے جو نجاست اس کے جسم یا کپڑے پرتھی تو اگر صاحبِ خواب کا فر ہے تو مسلمان ہو گا، گنہگار ہے تو توبہ کرے گا، فقیر ہوتو اللہ تعالی اسے غنی کر دیں گے، اگر بادشاہ کے پاس اس کی کوئی حاجت ہو تو پوری ہو گی۔

(16) آسمان سے تلواریں برستی دیکھنا لوگوں کے لڑائی وفساد میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔

(17) اور جو دیکھے کہ وہ بارش کا پانی پیتا ہے تو اگر پانی صفاف وشفاف ہو تو خیر حاصل ہو گی، اگر میلا اور گدلا ہو تو جس قدر پانی پیا ہے اس قدر مرض لاحق ہونے کی دلیل ہے۔