خواب میں قرآن کریم دیکھنا
(1) خواب میں قرآن شریف بادشاہ یا مسلمانوں کے قاضی سے معبّر ہے، لہذا جو دیکھے کہ مصحف جل گیا ہے تو دلیل ہے بادشاہ یا قاضی فوت ہو گا۔
(2) سلطان کو خواب میں مصحف شریف لکھتا دیکھنا ان کے عدل وانصاف کی اشاعت کرنے اور شریعت کی نصرت کرنے کی دلیل ہے۔
(3) اگر قاضی دیکھے کہ وہ مصحف لکھتا ہے تو وہ علم ومرتبہ میں بخیل ہے۔
(4) عالم اگر دیکھے کہ وہ مصحف شریف لکھتا ہے تو وہ تجارت میں کمائی کرتا ہے۔
(5) اگر بادشاہ دیکھے کہ وہ مصحف کو نگلتا ہے تو وہ وفات پائے گا۔
(6) قاضی اگر مصحف کو نگلے تو دلیل ہے وہ رشوت لیتا ہے۔
(7) اگر بادشاہ دیکھے کہ اس نے مصحف کو مٹایا ہے تو تعبیر ہے وہ اپنے علاقہ سے نکلے گا۔
(8) اگر قاضی مٹائے تو وہ فوت ہو گا۔
(9) قرآن پاک اٹھانا یا خریدنا اس کے احکام پر عمل کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(10) اور جو دیکھے کہ وہ نبی کے سامنے مصحف شریف پڑھتا ہے تو دلیل ہے وہ اس کو حفظ کرے گا۔
(11) اور جو خواب میں مصحف کے اوراق کھائے تو اشارہ ہے وہ رشوت کھاتا ہے اور مصحف شرینی حصولِ حکمت کی بھی دلیل ہے۔
(12) اور جو شخص دیکھے کہ وہ اپنے ہاتھ سے مصحف شریف لکھتا ہے تو وہ دین، علم اور عمل سب کو جمع کرتا ہے اور لوگوں کو نفع پہنچاتا ہے۔
(13) اور جو دیکھے کہ اس نے مصحف کو اپنے ہاتھ سے پھاڑا ہے تو دلیل ہے وہ منکر آدمی ہے۔
(14) جو دیکھے کہ اس نے کوئی چیز مصحف شریف میں ایجاد کی ہے جسے وہ بیداری میں پسند نہیں کرتا تو یہ اس کے دین کے برباد ہونے کی علامت ہے۔
(15) اور جو اپنے پاس مصحف دیکھے تو اسے غلبہ اور علم حاصل ہو گا، مصحف زوج یا زوجہ یا اولاد کی دلیل ہے، اگر صاحبِ خواب مریض ہو تو مرض سے نجات ملے گی یا پھر دشمن پر غلبہ ہو گا، اگر وہ گنہگار ہو تو تائب ہو گا یا وارث ہو گا۔
(16) اگر صاحبِ خواب کسی بدعت وضلالت والے کام پر کار بند ہو تو اللہ تعالی نے اسے اپنی کتاب کے ذریعہ ڈرایا ہے، مصحف شریف دیکھنا عجیب اوقات اور متعجب چیزوں سے واقفیت حاصل کرنے کی دلیل ہے اور مصحف کی ورق طولِ عمر اور خوش کن خبروں کے آمد کی علامت ہے، مصحف چراگاہوں باغات اور سبزہ زاروں کی دلیل ہے، نیز عبادت کے مقامات پر دلالت کرتا ہے، نیز واجب الاطاعت لوگوں کی اطاعت کی بھی دلیل ہے، وہ بادشاہ، والد، معلم ومؤدّب، نیز اس کی قسم کی کھانے پر بھی دلیل ہے۔
(17) اگر دیکھے کہ وہ مصحف شریف کے اوراق کھاتا ہے تو اشارہ ہے وہ اجرت لے کر مصحف لکھتا ہے۔
(18) اگر دیکھے کہ اس نے مصحف کو بیچا ہے تو دلیل ہے وہ برے کاموں سے اجتناب کرتا ہے اور مصحف میراث، امانت، رزقِ حلال اور قوت کی بھی علامت ہے۔
(19) اگر دیکھے کہ اس نے مصحف خریدا ہے تو اسے خیر ووسعت حاصل ہو گی اور لوگوں میں اس کے علم کا ظہور ہو گا۔
(20) اور مصحف شریف کو جلانا دین میں فساد وخرابی کی دلیل ہے۔
(21) اگر دیکھے کہ مصحف اس سے لے لیا گیا ہے تو دلیل ہے اس سے علم سلب کر لیا جائے گا اور دنیا میں اس کا عمل منقطع ہو گا، جو دیکھے کہ وہ مصحف کی ذمہ داری لیتا ہے تو وہ متولی ہو گا یا امانت کی ذمہ داری لے گا یا حاملینِ قرآن میں سے ہو گا اور جو خواب میں مصحف کے اوراق کھانے کا ارادہ کرتا ہے وہ کثرتِ تلاوتِ قرآن کریم کرتا ہے۔