خواب میں مدینہ منورہ کی زیارت کرنا

(1) جو خواب میں مدینہ منورہ دیکھے اور اس میں جائے تو یہ دین ودنیا کی بھلائیاں حاصل ہونے کی دلیل ہے۔

(2) جو دیکھے کہ وہ باب الحرم باب الحجرۃ کے پاس کھڑا ہے تو یہ اس کی توبہ ومغفرت کی بشارت ہے، بعض کہتے ہیں کہ مدینہ منورہ کو دیکھنا ان وجوہات کی نشاندہی کرتا ہے امن، مغفرت، رحمت، نجات، فکر وغم کے زوال اور خوشگوار زندگی۔