خواب میں مجلس دیکھنا

(1) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ وعظ کی مجلس لگائے ہوئے ہے اور اس میں لوگوں کو وعظ ونصیحت کرتا ہے اگر وہ اس کا اہل نہیں ہے تو وہ کسی فکر یا مرض میں مبتلا ہو گا۔

(2) اگر مجلس میں نیکی اور حکمت ودانائی کی باتیں کی ہیں تو تعبیر ہے کشادہ حالی ہو گی اور مرض سے نجات پائے گا اور تنگی سے کشادگی کی جانب جائے گا یا اس کے ذمہ جو قرض ہے اس سے بری ہو گا یا ظالم پر غالب آئے گا۔

(3) اور خواب میں کسی جگہ پر ذکر اللہ ہوتا دیکھنا اس جگہ کی حکمت ودانائی کے ساتھ تعمیر پر دلیل ہے۔

(4) اور خواب میں علماء کی مجلس میں ان کے روبرو بیٹھا ہو اور وہ اس کا مستحق بھی ہے تو یہ اس کو علم اور مزید رفعت وبلندی نصیب ہونے کی علامت ہے۔

(5) اگر مجلسِ وعظ میں وعظ کر رہا ہوتو اگر اپنا وعظ مکمل کیا ہے تو اس کے کام پورے ہوں گے۔

(6) اور خواب میں مجلس کی تعبیر اس کا وہ منصب ہے جس پر وہ فائز ہے اور اس کی وہ سواری ہے جس پر وہ بیٹھتا ہے اور مجلس کی تعبیر زوجہ، ولد اور خادم ہے۔

(7) اور اگر اسے کسی نامعلوم مجلس کی طرف بلایا گیا ہے جس مجلس میں پھل، میوے اور مشروبات ہیں تو اشارہ ہے اسے جہاد اور حصولِ شہادت کی طرف بلایا جاتا ہے۔