خواب میں بیعت کرنا
(1) جو دیکھے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے اہلِ بیت اور آپ ﷺ کی جماعت کے ہاتھ پر بیعت کر رہا ہے تو اشارہ ہے وہ ہدایت کی اتباع کرے گا اور اسلامی شریعت اور راہِ مستقیم کی حفاظت وخیال رکھے گا۔
(2) اگر دیکھے کہ اس نے سرحدوں کے کسی امیر کے ہاتھ پر بیعت کی ہے تو یہ دشمنوں پر فتح یابی کی بشارت ہے اور وہ تو بہ تائب، عابد و زاہد اور رکوع سجدہ کرنے والا ہو گا۔
(3) اگر فاسق کے ہاتھ پر بیعت کی ہے تو تعبیر ہے وہ فاسق قوم کی اعانت کرتا ہے۔
(4) اگر درخت کے نیچے بیعت کی ہے تو اسے اللہ تعالی کی رضا وخوشنودی کے ساتھ مالِ غنیمت حاصل ہو گی۔