خواب میں دسترخوان دیکھنا

(1) دستر خوان کی تعبیر نعمت، قبولیت دعا اور خوشحال زندگی ہے، نیز دستر خوان دشمنوں پر نصرت حاصل ہونے کی بھی دلیل ہے اور صاحبِ معیشت کے لئے دستر خوان اس کی معیشت پر دلالت کرتا ہے، دستر خوان کی تعبیر نیک اور سخی آدمی ہے۔

(2) اگر دستر خوان میں بہت زیادہ روٹیاں اور اچھے عمدہ کھانے دیکھے تو یہ بھائیوں کی محبت ومودت کی کثرت کی علامت ہے۔

(3) اگر دیکھے کہ اس نے دستر خوان سے بہت زیادہ کھانا کھایا ہے تو یہ اس کی عمر کی درازی کی دلیل ہے۔

(4) اگر دیکھے کہ دستر خوان اٹھا لیا گیا ہے تو دلیل ہے اس کی عمر ختم ہونے کو ہے۔

(5) دستر خوان پر رش کثرتِ عیال پر دلیل ہے۔

(6) اگر دستر خوان پر مخالف لوگ جمع ہوں تو یہ لڑائی کی دلیل ہے، خصوصا طعام، بھنی ہوئی سریاں یا ہریسہ کی صورت میں ہو، اس صورت میں دسترخوان کی تعبیر لڑائی اور مقابلہ بازی ہے، دسترخوان دین کی بھی دلیل ہے۔

(8) خواب میں دستر خوان پر اگر اس کے ہمراہ اور لوگ بھی ہوں تو دلیل ہے وہ شخص کسی خوشی کی بات پر ان لوگوں سے بھائی چارہ قائم کرتا ہے۔