خواب میں ہسپتال دیکھنا

(1) خواب میں ہاسپٹل حمام کی دلیل ہے کیونکہ وہ جن وشیاطین کا مقام ہے، نیز ستر کھلنے اور ناپسندیدہ کاموں کے ظہور کی جگہ ہے، ہسپتال تعلیم گاہ کی بھی دلیل ہے کیونکہ اس میں ادب کی تعلیم اور عمدہ بیانی کی تعلیم دی جاتی ہے، ہسپتال اور شفا خانہ لہو ولعب کے مقامات شور وغل اور بیہودہ کلامی کی بھی دلیل ہے، نیز عیال واولاد کی جدائی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(2) اگر ہسپتال میں کوئی مردہ دیکھا گیا ہو تو وہ آگ میں ہے جو زنجیروں اور طوقوں کا مقام ہے۔

(3) اگر خواب میں اپنے آپ کو دیگر مریضوں کے ساتھ ہسپتال میں دیکھے تو یہ قید خانہ میں جانے کی دلیل ہے، دیوانوں اور مجرموں کے ہمراہ جیل خانہ جانے کی دلیل ہے، اگر تندرست ہو تو بیمار ہو گا یا پھر مرض اس کا طویل ہو گا یا حالتِ مسافرت میں شہادت کی موت آئے گی اور نادار شخص کے لئے یہ خواب خوشحالی اور آسودہ حال لوگوں کے لئے مستغنی وبے نیاز ہونے پر دلیل ہے۔