خواب میں شیشہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me sheesha glass dekhne ki tabeer

خواب میں شیشہ د یکھنے کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے۔ (1) چنانچہ اگر کوئی شخص خواب میں شیشے کے برتن کا مالک بنا تو یہ تعبیر ہے کہ کسی نفیسہ عورت سے نکاح کرے گا۔


(1) خواب میں شیشہ غرور، تکبر کی علامت ہے، بعض کہتے ہیں شیشے کی تعبیر عورت ہے۔

(2) جو دیکھے کہ اس نے شیشہ میں اپنی داڑھی سیاہ دیکھی حالانکہ اس کی داڑھی بیداری میں سیاہ نہیں ہے تو وہ لوگوں کی نظر میں مکرم ومحترم ہو گا اور دنیا کے معاملہ میں اس کی جاہ ومنزلت کی تشہیر ہو گی مگر دینی لحاظ سے مشہور نہیں ہو گا، شیشہ میں دیکھنا شادی کی علامت ہے، اگر اس کی بیوی غائب ہو تو اس کے پاس آ جائے گی، اگر وہ سلطان ہو تو معزول ہو گا، بعض کہتے ہیں کہ شیشہ آدمی کا مقام ومرتبہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(3) چاندی کا شیشہ دیکھنا جاہ ومنزلت کے ختم ہونے کی نشانی ہے۔

(4) اگر خواب میں شیشہ ٹوٹ گیا ہے تو اس کی بیوی وفات پائے گی۔

(5) اگر صاف شیشہ دیکھے تو اس کی پریشانیاں دور ہوں گی۔

(6) زنگ آلود شیشہ آدمی کی بری حالت کی علامت ہے۔

(7) اگر شیشہ میں کھوٹ ہو تو وہ ایک بڑی پریشانی میں ہے۔

(8) اور جو دیکھے کہ وہ شیشہ میں دیکھتا ہے تو اشارہ ہے اللہ تعالی اس سے ناراض ہیں، وہ اللہ تعالی کا ہر حال میں نافرمان ہے۔

(9) سونے کا شیشہ دینی قوت، محتاجی کے بعد استغناء اور عزت کے بعد متولی ہونے کی دلیل ہے۔

(10) خواب میں مریض اگر شیشہ میں دیکھے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے، شیشہ سفر اور حمل کی بھی دلیل ہے اور اس میں دیکھی ہوئی شے کی تعبیر اس چیز کے اعتبار سے ہو گی۔

(11) چنانچہ شیشہ میں دیکھی جانے والی چیز عورت تو اس کے ہاں لڑکی ہو گی۔

(12) اگر وہ منظور چیز مرد ہو تو اس کے ہاں نرینہ اولاد ہو گی۔

(13) اگر آدمی شیشہ میں اپنی شکل کے سوا کوئی اور صورت دیکھے تو یہ مالی یا عقلی نقصان ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(14) اگر خواب میں خود کو عورت پائے تو بیٹی عطا ہو گی اور شادی کرے گا یا باندی خریدے گا۔

(15) اگر قیدی اپنا چہرہ شیشہ میں دیکھے تو قید خانہ سے رہائی ہونے کی خوشخبری ہے۔

(16) اور جو دیکھے وہ خود شیشہ بن گیا ہے تو اسے اپنی عزت ووجاہت کے متعلق ناگوار صورتِ حال پیش آئے گی۔


(1) خواب میں شیشہ تھوڑا ہو یا زیادہ پریشانی کی علامت ہے، لیکن یہ کہ وہ کچھ عرصہ ہی رہے گی کیونکہ اس کو بقاء نہیں۔

(2) اگر کسی نے برتن میں دیکھا تو یہ اس پر آسانی ہو گی اور اس کی تاویل یہ ہے کہ یہ عورت کے سنگھار کا ایک حصہ بھی ہے۔

(3) اگر کس نے شیشہ دیکھا اور کوئی چیزاس پر مخفی ہو تو وہ ظاہر ہو جائے گی کیونکہ شیشہ میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہ سکتی، باقی جو سبز، سرخ، زرد شیشہ سے جو چیزیں خصوصی بنائی جاتی ہیں یا سپی اور موتی سے بنائی جاتی ہیں تو یہ مال، بیویاں اور اولاد میں مشتبہ چیزیں ہیں، ایسے ہی یہ دکھلاوے اور نفاق کی بھی علامت ہیں۔

(4) اور اس کے ذریعہ سے جو علاج کیا جائے تو یہ علماء اور حکماء پر دلالت کرتا ہے۔

(5) اگر کسی نے خواب میں شیشے کا ٹکڑا یا سپی موتی کے ساتھ خریدی یا بیچی تو یہ آخرت پر دنیا کو اختیار کرنے اور نیکی پر گناہ کو ترجیح دینے کی علامت ہے یا وہ اپنے دین سے مرتد ہو جائے گا۔

خواب میں شیشہ ساز کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me sheesha banane wale ko dekhne ki tabeer

(1) خواب میں یہ اپنے آپ سے دھوکہ، مال پر غرور، احمقوں کی دوستی اور ان کے ساتھ رہنے والے پر دلالت کرتا ہے، شیشہ ساز رومی لونڈیوں کے دلال پر بھی دلالت کرتا ہے۔


خواب میں اس کی رؤیت صاف زندگی گزارنے اور جاہلوں کے ساتھ مدارت کرنے پر دلالت کرتی ہے اور ان سے اسرار ور موز صادر ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔