خواب میں گوشت دیکھنا

khwab mein gosht dekhna

(1) پکا ہوا گوشت مال پر دلالت کرتا ہے، کچا گوشت کی تمام قسمیں رازوں، بیماریوں پر دلالت کرتے ہیں، چنانچہ قصاب سے کچا گوشت خرید نا مبتلاءِ مصیبت ہونے کی علامت ہے۔

(2) تازہ گوشت موت اور غائب ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(3) خواب میں کسی انسان کا گوشت کھانا بیداری میں اس کی غیبت کرنے پر دلیل ہے۔

(4) اپنے بدن کا گوشت کھانا اپنی کمائی کھانے کی علامت ہے۔

(5) کسی عورت کا دوسری عورت کا گوشت کھانا اس کے ساتھ مساحت کرنے کی دلیل ہے۔

(6) عورت کا اپنے بدن کا گوشت کھانا زنا میں مبتلاء ہونے کی علامت ہے۔

(7) لاغر گائے کا پیلے رنگ کا گوشت کھانا بیمار ہونے کی دلیل ہے۔

(8) سانپ کا گوشت دشمن کی طرف سے مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

(9) سانپ کا کچا گوشت کھانا دشمن کی غیبت کرنے کی دلیل ہے۔

(10) درندوں کا گوشت بادشاہ کی طرف سے ملنے والے مال کی علامت ہے۔

(11) اور یہی تعبیر گوشت کھانے والے پرندوں کے گوشت کی ہے۔

(12) خنزیر کا گوشت حرام مال پر دلالت کرتا ہے اور کٹے ہوئے گوشت کی دلالت مُردوں کی غیبت کرنے پر ہوتی ہے۔

(13) لاغر جانور کا گوشت کھانانقصان اٹھانے کی علامت ہے۔

(14) اونٹ کا گوشت ہاتھ لگائے بغیر صرف دیکھنا منجم قسم کے دشمن کی طرف سے مال ملنے پر دلالت کرتا ہے اور دیکھنے کے ساتھ ہاتھ لگان اس قسم کے آدمی کی طرف غم پہنچنے کی دلیل ہے۔

(15) پکا ہوا گوشت کھانا کس مرد کی طرف سے مال ملنے اور بیمار ہوکر صحت یاب ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(16) بعض اہلِ تعبیر کہتے ہیں کہ اونٹ کا گوشت کھانا بادشاہ سے مال ملنے اور مشقت پانے کی دلیل ہے۔

(17) گائے کا گوشت تعب اور قلتِ عمل کی علامت ہے۔

(18) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے گھر میں بھیڑ کی کھال اتری ہوئی اور ٹکڑے کئے ہوئے گوشت موجود ہے تو دلیل ہے ان جان لوگوں سے ملے گا اور ان جان لوگوں کی دعوت کرے گا یا اپنے بھائی سے استفادہ کرے گا۔

(19) کھال اتری ہوئی بھیڑ کا ثابت گوشت اچانک آنے والی مصیبت کی دلیل ہے اور اگر گوشت موٹا ہو تو یہ کسی میت سے بطورِ میراث مال ملنے کی دلیل ہے اور اگر وہ گوشت لاغر ہو تو میت کی میراث سے محروم ہو گا۔

(20) کچا گوشت کھانا اچھا ہے، کھائے بغیر صرف دیکھنا کوئی بہتر نہیں ہے۔

(21) اگر پکا ہوا گوشت کھائے تو اس کا مال بڑھ جائے گا۔

(22) کسی بوڑھے کے ساتھ مل کر گوشت کھانا بلندی شان کی علامت ہے۔

(23) گائے کا بھنا ہوا گوشت بے خوف ہونے کی دلیل ہے، بچے کی امید رکھنے والے کے لئے بچہ کی پیدائش کی بشارت ہے۔

(24) بعض نے کہا ہے کہ گائے بیل کا گوشت کھانا کسی بادشاہ کے پاس جانے کی دلیل ہے۔

(25) مرغی کا گوشت عورتوں سے ملنے والی منفعت ہے اور غصہ کرنے والوں کے لئے کم (گوشت) دلیلِ حلم (بردباری) ہے اور کبھی اس کی دلالت بیماری سے شفا پانے، غموں کے دور ہونے پر بھی ہوتی ہے۔

(26) حرام گوشت کی تعبیر حرام مال ہے۔

(27) مشتبہ گوشت کی تعبیر مال مشتبہ یا نکاح مشتبہ ہے۔

(28) پرندے کا گوشت سفر سے حاصل شدہ منفعت کی علامت ہے اور کبھی پرندوں کا گوشت جنت پر بھی دلالت کرتا ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: (ولحم طیر مما یشتہون) الآیۃ  ”ان کے لئے ان کے پسندیدہ پرندے کے گوشت ہیں“۔

(29) جنگلی جانور کا گوشت حلال رزق پر دال ہوتا ہے اور بسا اوقات ایسی چیز پر بھی دال ہوتی ہے جس میں مشقت اور خطرہ ہو۔

(30) مچھلی کا گوشت حلال اور جلدی حاصل ہونے والے مبارک رزق پر دلالت کرتا ہے، بسا اوقات سمندر یا بادشاہ کی طرف سے حاصل ہونے والے فائدہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(31) خواب میں آدمی کا گوشت دیکھنا دشمن پر کامیابی حاصل کرنے پر دال ہوتا ہے۔

(32) نامعلوم گوشت اور خون دیکھنا غلبہ اور فتنہ پر دال ہوتا ہے۔

(33) پرندہ کا گوشت جبکہ بھنا ہوا یا پکا ہوا دیکھا جائے تو یہ مکر کے ذریعہ حاصل ہونے والے رزق اور مال پر دال ہوتا ہے، ایسے ہی عورت کی طرف سے حاصل ہونے والے دھوکہ کی بھی علامت ہے۔

(34) خواب میں پرندے کا ایسا گوشت دیکھا جائے جو پکا ہوا نہیں تو یہ دال ہے کہ یہ اپنی عورت پر ظلم کرنے کے بعد اس کی غیبت کرے گا۔

(35) اگر خواب میں خود کو حرام پرندے کا گوشت کھاتا ہوا دیکھے تو صاحبِ خواب ظالم، مکار قوم کے مال سے کھائے گا۔

(36) بطخ کا گوشت کھائے تو مقروض آدمی کی جانب سے اسے کچھ نفع حاصل ہو گا۔

(37) پرندہ کے بچہ کا بھنا ہوا گوشت کھانا یا چھوٹا پودا اکھڑا ہوا دیکھنا مشقت سے حاصل ہونے والے مال پر دلالت کرتا ہے۔

 (38) خواب میں انسان کا اپنا گوشت آدمی کی کمائی، عافیت اور مال یا مالِ تجارت یا دین اور تقوی اور ورع اور حلال وحرام میں نظر رکھنے یا آدمی کی بیماری، غصہ، غم اور خوشی پر دال ہوتا ہے۔

(39) خواب میں آدمی کا گوشت ان چیزوں پر بھی دال ہوتا ہے جن کی وجہ سے بلاء اور مصیبتیں نازل ہوتی ہیں۔

(40) خواب میں اگر کوئی اپنا گوشت بڑھا ہوا دیکھے تو اس کی روزی میں زیادتی ہو گی، اگر صاحبِ خواب مریض تھا تو اس کے تندرست ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(41) خواب میں کم گوشت دیکھنا صاحبِ خواب کے احوال یا بیماری میں ٹھہر اؤ پر دلالت کرتا ہے، صاحبِ خواب کی حالت کے گرنے، غلاموں یا تجارت میں کمی واقع ہونے پر بھی دلالت ہو سکتی ہے۔

(42) عبادت گزار آدمی کا خواب میں اپنے گوشت کو بڑھا ہوا دیکھنا عبادت کے معاملہ میں جھوٹ بولنے پر دلالت کرتا ہے، ایسے ہی عبادت گزار کا دنیا اور اس کی لذتوں میں مشغول ہونے پر بھی دال ہو سکتا ہے۔

(43) خواب میں عبادت گزار کا اپنے گوشت کو کم دیکھنا ذکر کر دہ تعبیروں کے برعکس ہے۔

(44) نامعلوم گوشت دیکھنا حرص کے ختم ہونے کی دلیل ہے، خواب میں آدمی کا گوشت خریدنا ردی سامان خریدنے پر دلالت کرتا ہے۔

(45) خواب میں حکمران کا اپنے گوشت کو بڑھا ہوا دیکھنا دلالت کرتا ہے کہ اس کی حکومت کو شہرت حاصل ہونے پر، ایسے ہی اس کے مال میں زیادتی پر بھی دلالت ہو سکتی ہے، بسا اوقات مذکورہ خواب صاحبِ خواب کے بد قلق اور اس کے حصہ کی زیادتی پر بھی دلالت کرتا ہے، خواب میں انسان کا گوشت کو بڑھا ہواد دیکھنا بسا اوقات فرحت اور سرور پر دال ہوتا ہے اور گوشت کا کم دیکھنا پریشانیوں اور کینے پر دلالت کرتا ہے۔

(46) خواب میں اگر کوئی دیکھے کہ اس نے بڑھے ہوئے گوشت کو کھا لیا ہےتو یہ صرف منافع کے کھانے اور اصل مال کے باقی رہنے پر دلالت کرتا ہے اور جسم کا ایسا حصہ کھایا جو بڑھا ہوا نہیں تو یہ اصل مال میں زیادتی پر دلالت ہے، ایسے ہی مذکورہ خواب اس بات پر بھی دال ہو سکتا ہے کہ صاحبِ خواب کو کسی کام پر ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خواب میں گوشت فروشت دیکھنا

اس کو خواب میں دیکھنا بے خوف ہونے، عصمت، شہرت، دشمنوں پر کامیابی حاصل کرنے کی دلیل ہے۔