خواب میں لینوفر پھول دیکھنا

لینوفر (Waterlily) دلالت چھپ جانے، زندہ رہنے اور سمندروں میں سفر کرنے پر ہوتی ہے۔

(1) چنانچہ خواب میں سفر کرنے والے شخص کا خواب میں اسے دیکھنا غرق ہونے یا ہوا کی بندش کی علامت ہے اور نیکی کے کاموں میں خرچ کئے جانے والے مال پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی دلالت بیماریوں اور غموم پر بھی ہوتی ہے اور متلون مزاج آدمی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(2) خواب میں اسے جمع کرنا بیداری میں رنگین مزاج ہونے یا غموں اور بیماریوں میں مبتلاء ہونے کی علامت ہے۔