خواب میں لگام دیکھنا
اس کی دلالت ہر کام میں تدبیر کرنے اور مالی قوت پر ہوتی ہے۔ (1) لگام کی دلالت بادشاہوں کے وفادار اور محافظ پر بھی ہوتی ہے۔
(2) کسی چوپائے یا تاتاری گھوڑے پر لگام ڈال کر سوار ہونا ایسی حکومت ملنے کی دلیل ہے جس میں اس وقت تک کوئی دخیل نہیں ہو سکتا جب تک سخت مضبوط قسم اس سے نہ لی جائے۔
(3) کسی سواری پر بغیر بناؤ سنگھار کے لگام کے ساتھ سوار ہونا اس کی تواضع اور اس کے باطن کے ظاہر کے مقابلے میں بہتر ہونے کی بشارت ہے اور لگام کی دلالت سلامتی پر بھی ہوتی ہے۔
(4) خواب میں اپنے منہ میں لگام ڈالے دیکھنا فضول ولا یعنی باتوں سے بچنے اور سلامتی کی علامت ہے۔
(5) اگر مذکورہ خواب ایسا شخص دیکھے جس کا عدالت میں کیس چل رہا ہو تو یہ اس کیس کے کمزور ہونے کی دلیل ہے۔
(6) گھوڑے کے لگام کو کٹا ہوا دیکھنا گھوڑے کی حفاظت کرنے والے خادم کی دلیل ہے۔
(7) گھوڑے سے جو لوگ معبر ہیں ان کے لئے لگام عصمت کی علامت ہے۔
(8) کبھی اس کی دلالت اموال کی زکوۃ پر بھی ہوتی ہے۔
(9) خواب میں لگام کا سر سے یا ہاتھ سے گرنا معاملات کے الجھنے اور حالات میں فساد واقع ہونے یا بیوی کے اس پر حرام ہونے یا اس کے نکاح میں غیر محفوظ ہونے کی دلیل ہے۔
(10) لگام ڈالنا کبھی گناہوں سے رکنے پر اور روزہ رکھنے پر دلالت کرتا ہے۔
(11) ٹوٹی ہوئی لگام بادشاہ کے لئے بہتر ہے مگر اس کے مالک کے لئے اس کی تعبیر اچھی نہیں ہے۔