خواب میں لوحِ محفوظ یا تختی دیکھنا

(١) خواب میں لوحِ محفوظ کی زیارت اعمال کے لئے ستر کی دلیل ہے، شدت میں مبتلا شخص کے لئے اس کی زیارت بشارت اور مریض کے لئے عافیت کی علامت ہے اس لئے کہ وہ نقائص سے پاک اور اللہ تعالی کے ودیعت کردہ اشیاء کا محافظ اور اللہ تعالی کی نظروں میں ہے اور محفوظ ہے، جرم کرنے والوں کے لئے اس کو دیکھنا ممنوعات میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے اور اہلِ طاعت کے لئے ہدایت اور اس میں محفوظ اوامر ونواہی سے باخبر ہونے کی علامت ہے، مالی لحاظ سے کمزور لوگوں کے لئے لوحِ محفوظ کا دیدار رزق کی نوید ہے اس لئے کہ لوگوں کے رزق اور اجل لوح محفوظ میں موجود ہیں۔

 اہلِ علم کے لئے علم کی حفاظت اور اصحابِ مال کے لئے مال کی حفاظت ہے اور کبھی اس کی دلالت اموال، امانتوں اور رازوں کی حفاظت کرنے پر بھی ہوتی ہے اور کبھی خوف سے مامون ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

 حضرت موسی علیہ السلام پر نازل شدہ تختیوں کو خواب میں دیکھنا گواہی دینے، حق کی طرف رہنمائی کرنے والے لوگوں کی علامت ہے۔