خواب میں سارس دیکھنا

(۱) خواب میں سارس دیکھنے کی تعبیر مسکین اور کمزور شخص سے کی جاتی ہے۔

(۲) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے سارس کو پکڑا تو صاحبِ خواب برے اخلاق والی قوم کا داماد بنے گا، سارس ایسے لوگوں پر دلالت کرتا ہے جو اجتماع اور مشارکت کو پسند کرتے ہیں۔

(۳) اگر کسی نے خواب میں سارس دیکھا تو وہ دور کا سفر کرے گا، اگر مسافر ہے تو اپنے اہل کی طرف صحیح سالم لوٹ آئے گا۔

(۴) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس شہر کے آس پاس سارس اڑ رہا ہے تو اس سال سخت سردی ہو گی اور سیلاب کا ہجوم ہو گا۔

(۵) اگر کسی شخص نے خواب میں سارس کا گوشت کھایا تو وہ چور سے یا نوکر سے نفع حاصل کرے گا۔

(۶) اگر کسی نے خواب میں موسم سرما میں سارسوں کو جمع ہوتے دیکھا تو یہ خواب چوروں، ڈاکوؤں، دشمنوں پر، سردی پر اور خواہشات کے اضطراب پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) اگر کسی نے خواب میں سارسوں کو متفرق طور پر دیکھا تو صاحبِ خواب کے لئے اچھا ہے، سفر کا ارادہ رکھنے والوں اور شادی کے ارادہ کرنے والے یا لڑکے کی خواہشمندوں کے لئے خیر کی دلیل ہے۔

(۸) اگر کوئی شخص خواب میں سارس پر سوار ہوا تو اس کی محتاجی کی دلیل ہے۔

(۹) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کے پاس بہت سے سارس ہیں تو اس کو ریاست اور مال ملے گا اور سارس کا گوشت کھانا مسکین آدمی کی طرف سے مال ملنے کی دلیل ہے۔

(۱۰) اگر کسی شخص نے خواب میں دیکھا کہ وہ سارس چرا رہا ہے تو وہ غریب لوگوں پر حکومت کرے گا۔

(۱۱) اگر کوئی شخص خواب میں سارس کا علاج کرے تو وہ کسی غریب آدمی کا علاج کرے گا۔

(۱۲) اگر کسی نے خواب میں سارس کی آواز سنی تو اس غم سے چھٹکارے کی دلیل ہے جس میں وہ مبتلا ہے اور خیر کی طرف اشارہ ہے۔