خواب میں کفن دیکھنا

Khwab mein kafan dekhna

خواب میں کفن ستر عورت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی یہ پوشیدہ اعمال پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۱) کنوارے کے لئے غیر مناسب رشتہ کی دلیل ہے۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ کفن پہنا ہوا ہے تو اشارہ ہے وہ زنا کی طرف مائل ہے۔

(۳) اگر اس نے کفن مکمل طور پر نہیں پہنا ہے تو اسے زنا کی طرف مدعو کیا جاتا ہے اور وہ اس کو قبول نہیں کرتا ہے۔

(۴) اگر کسی نے اپنے آپ کو مردہ کی طرح کفن میں لپٹا ہوا دیکھا تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے۔

(۵) اگر اس کفن میں اس کا سر اور پاؤں ننگے ہیں تو یہ اس کے دین میں فساد کی دلیل ہے، اگر میت پر کفن کم ہے تو یہ توبہ کے قریب ہونے کی دلیل ہے، اگر کفن زیادہ ہے تو یہ توبہ سے دور ہونے کی علامت ہے۔